خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 603 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 603

خطبات محمود 66 603 $1944 اِس سیٹ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا ہونا ضروری ہے، تبرک کے طور پر اور اس لحاظ سے بھی کہ حضور علیہ السلام کی کتب میں اس زمانہ کی ضرورت کے مطابق تمام قسم کے علوم اور مسائل آگئے ہیں۔ان میں سے ایک اسلامی اصول کی فلاسفی" اور دوسری " مسیح ہندوستان میں" ہونی چاہیے۔باقی دس رہ جاتی ہیں۔ایک میری کتاب " احمدیت یعنی حقیقی اسلام" رکھ لی جائے۔کیونکہ اس میں بھی موجودہ ضروریات کے مطابق بہت سے مسائل آ گئے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سوانح عمری اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سوانح عمری یہ دو کتابیں بھی ضروری ہیں۔ایک کتاب ترجمہ احادیث رکھی جائے۔اسی طرح پرانے اور نئے عہد نامہ میں سے ”رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق پیشگوئیاں یہ مضمون بھی عیسائی ممالک میں اثر پیدا کرنے والا ہے۔اس لیے ایک کتاب اس مضمون پر مشتمل ہونی چاہیے۔اسی طرح پرانے اور نئے عہد نامہ کی روشنی میں توحید پر بھی ایک کتاب ہونی ضروری ہے جو تثلیث کی تردید کرے۔الہامی لحاظ سے بھی اور پرانے اور نئے عہد نامہ کے حوالوں کی رو سے بھی۔نظام نو پر بھی ایک کتاب ہونی چاہیے آجکل کے لحاظ سے یہ مضمون بھی نہایت ضروری ہے۔یہ نو کتابیں بن جاتی ہیں۔باقی تین کتابوں کے متعلق بعد میں تصفیہ کر لیا جائے گا۔یا تو پرانی کتابوں میں سے انتخاب کر کے سیٹ میں رکھ دی جائیں گی پانے مضامین مقرر کر کے ان پر کتابیں لکھوالی جائیں گی۔میں سوچ رہا ہے ہوں کہ کس قسم کے مضامین ہونے چاہیں جو اثر انداز ہوں۔باقی دوست بھی اس کے متعلق مشورہ دیں۔پس ان بارہ کتابوں کا سیٹ آٹھ زبانوں میں تیار کرنا بہت ضروری ہے۔یہ سیٹ عیسائی ممالک کے لیے ہے۔عربی ممالک کے لیے اور قسم کی کتابوں کا سیٹ تجویز ہونا چاہیے جو اُن کی ضرورت کے مطابق اور اُن کے مناسب حال مضامین والی کتابوں پر مشتمل ہو۔اس کے علاوہ چونکہ ہر شخص یہ کتابیں خرید کر نہیں پڑھ سکتا اور نہ ہی ہر ایک کو مفت دی جاسکتی ہیں ضروری ہے کہ ان نو زبانوں میں چھوٹے چھوٹے ٹریکٹ اور اشتہار چھپوائے جائیں جو چار چار صفحے سے لے کر سولہ سولہ صفحے تک کے ہوں۔تاکہ کثرت کے ساتھ ان کی اشاعت ہو سکے اور ہر آدمی کے ہاتھ میں پہنچائے جاسکیں۔ہمارے ملک میں چھوٹے چھوٹے