خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 563 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 563

خطبات محج محمود 563 $1944 کہ وہ مسرت کے ساتھ یہ اعلان کر سکیں کہ ہم نے اپنی اندرونی تنظیم پورے طور پر مکمل کر لی ہے۔اب ہم میں تنظیم کے لحاظ سے کسی قسم کی خامی اور نقص باقی نہیں رہا۔جب خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ اور اطفال الاحمد یہ تینوں اپنے آپ کو اس رنگ میں منظم کر لیں گے اور اپنی اندرونی خامیوں کو کلیہ دور کر دیں گے تب وہ اِس قابل ہو سکیں گے کہ دوسروں کی اصلاح کریں اور تب دنیا مجبور ہو گی کہ اُن کی باتوں کو ٹنے اور اُن پر غور کرے۔میں نے دیکھا ہے بعض بچے چھوٹی عمر کے ہوتے ہیں لیکن چونکہ وہ ذہین ہوتے ہیں اور دین کی باتوں کو سمجھتے ہیں اس لیے اُن کا طبعی طور پر دوسرے بچوں پر نمایاں اثر ہوتا ہے اور وہ بھی اِس رنگ کو اختیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔کیونکہ وہ رنگ اُن کو خو بصورت دکھائی دیتا ہے اور وہ باتیں اُن کو جاذبیت رکھنے والی معلوم ہوتی ہیں۔ہمارا ایک عزیز بچہ ہے۔تین چار سال اُس کی عمر ہے مگر ذہین اور ہوشیار ہے۔وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ باہر گیا ہوا ہے جس گھر میں وہ ٹھہرے ہوئے ہیں اُس گھر کے بچوں پر اُس کا اتنا اثر ہوا کہ انہی میں سے ایک لڑکے نے مجھے خط لکھا کہ آپ اپنے فلاں بچہ کو اجازت دیں کہ وہ ہمارے ساتھ مل کر ایک دفعہ میوزیکل کنسرٹ (MUSICAL CONCERT) دیکھ لے۔اُس نے لکھا کہ میں نے اسے بہت کہا ہے کہ ایک دفعہ ہمارے ساتھ میوزیکل کنسرٹ دیکھ لو مگر وہ مانا نہیں۔اس نے کہا ہے کہ ہم ایسی چیزیں نہیں دیکھ سکتے کیونکہ ہمیں ان چیزوں کے دیکھنے سے منع کیا گیا ہے۔اُس نے یہ بھی لکھا کہ مجھے اس کی باتیں سن کر احمدیت کے متعلق رغبت پیدا ہو گئی ہے بھی ایک چھوٹا بچہ ہے مگر معلوم ہوتا ہے ہمارے عزیز کی طرح وہ بھی ذہین ہے اور بات کو بہت ہیں جلدی سمجھ جاتا ہے۔پس ایک چھوٹی عمر کے بچے کا دوسرے سے یہ کہنا کہ ہم میوزیکل کنسرٹ میں شامل نہیں ہو سکتے کیونکہ ہمیں ان چیزوں کے دیکھنے سے منع کیا گیا ہے اور پھر دوسرے لڑکے کا میری طرف خط لکھنا کہ اسے ایک دفعہ اجازت دیجیے کہ وہ میوزیکل کنسرٹ دیکھ لے بتاتا ہے کہ بچوں میں بھی یہ قابلیت پائی جاتی ہے کہ وہ ایک دوسرے کو سنبھال سکیں۔اور نوجوانوں میں بھی یہ قابلیت پائی جاتی ہے کہ وہ ایک دوسرے کو سنبھال سکیں اور بوڑھوں میں بھی یہ قابلیت پائی جاتی ہے کہ وہ اپنے تجربہ اور اپنے علم اور اپنی من