خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 533 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 533

$1944 533 (32) خطبات محمود رمضان کا آخری عشرہ اور جماعت احمدیہ (فرمودہ 8 ستمبر 1944ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: نقرس کے درد کی وجہ سے میں اس قابل تو نہ تھا کہ جمعہ میں شامل ہو سکوں اور خطبہ پڑھوں۔مگر چونکہ رمضان کا آخری عشرہ شروع ہونے والا ہے اور چند ہی روز کے بعد رمضان کا مہینہ ختم ہو جائے گا۔اس لیے میں نے مناسب سمجھا کہ جماعت کو ان ایام میں اُس کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاؤں۔دعا کا ہر انسان محتاج ہے۔چاہے وہ دعا کو مانے یا نہ مانے۔مگر ہر انسان کی فطرت ضرور دعا کرتی ہے۔علاج کیا ہے؟ وہ بھی تو ایک دعا ہی ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ قانون سے فائدہ اٹھانا۔پھر ہم دیکھتے ہیں کہ جو لوگ خدا تعالیٰ کی ہستی کے قائل نہیں یا دعا پر اعتقاد نہیں رکھتے مصیبت کے وقت اُن کے دل میں بھی یہ خواہش ضرور پیدا ہوتی ہے کہ کاش! اُن کا بیمار اچھا ہو جائے یا اُن کی مصیبت دور ہو جائے، ان کی پریشانی میں رفع ہو ، اُن کا دشمن ناکام رہے یا جس غرض کے حاصل کرنے کے لیے وہ کوشاں ہیں وہ میچ حاصل ہو سکے۔دنیا کا کوئی انسان ایسا نہیں جو دیانتداری سے یہ کہہ سکے کہ اس کے دل میں یہ منی خواہش پیدا نہیں ہوتی۔کسی دہریہ سے بھی پوچھ کر دیکھ لو کہ جب اُس کا کوئی رشتہ دار بیمار ہوتا