خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 528 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 528

$1944 528 خطبات محمود کام اُن کے سپرد ہوتا ہے وہ انسانی طاقت سے بالا ہوتا ہے۔کسی نبی کی قوم نہیں جس نے اپنی طاقت اور اپنی قوت سے فتح حاصل کی ہو۔ہر نبی کے زمانہ میں دعاؤں اور التجاؤں سے فتح حاصل ہوتی ہے۔اور اگر وہ پورے طور پر اپنے فرض کو سمجھیں اور انبیاء کی بعثت کی غرض کو جانیں تو یقیناً اُن پر راتوں کی نیند حرام ہو جاتی ہے۔تہجد پڑھتے ہیں، رات کو اٹھ اٹھ کر دعائیں کرتے ہیں اور گڑ گڑا کر اور آہ وزاری سے خدا کے حضور فریاد کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اُن کی کمزوریوں کو ڈھانپ لے اور اپنے فضل سے انہیں کامیاب فرمائے۔اگر کوئی قوم ایسا نہیں کرتی اور سمجھتی ہے ہے کہ صرف چندے دے کر یا صرف اپنی طاقت سے کام لے کر بغیر دعاؤں کے بغیر راتوں کو اٹھ اٹھ کر آہ و زاری کرنے کے اور بغیر نمازیں اور تہجد پڑھنے کے کامیاب ہو سکتی ہے تو وہ دنیا کی بد ترین احمق قوم ہو گی۔اسی طرح رمضان کے مہینہ میں ایک وقت میں مرد و عورت کے تعلقات بھی حرام ہو جاتے ہیں۔یہ چیز بھی نبیوں کے زمانہ میں پائی جاتی ہے۔اُس زمانہ میں ایمان لانے والوں کو اپنے عزیزوں سے تعلقات منقطع کرنے پڑتے ہیں، کبھی ان کے مخالف ہونے کی وجہ سے اُن کو چھوڑنا پڑتا ہے اور کبھی سلسلہ حقہ کی ضرورتوں کے ماتحت دور دراز ملکوں میں تبلیغ کے لیے جانے کی وجہ سے اُن سے الگ ہونا پڑتا ہے۔گویا کبھی کفر کی بناء پر ان میں سے قطع تعلق کرنا پڑتا ہے اور کبھی ایمان کی بناء پر ان سے الگ ہو نا پڑتا ہے۔پس رمضان کا مہینہ جہاں انفرادی طور پر ایک فرد کے ایمان اور اخلاص کے لیے آزمائش کا مہینہ ہے اور ہر زمانہ میں قیامت تک کے لیے آزمائش کے سلمان اپنے اندر رکھتا ہے وہاں انبیاء کی جماعت کے لیے بھی سبق اور ہدایت ہے جس پر عمل کرنے سے ہی وہ جماعت کامیاب ہو سکتی ہے۔اگر وہ جماعت اپنے جائز امور اور جائز ضرورتوں کو خدا کے لیے قربان ہے کرنے کے لیے تیار نہیں تو اس جماعت کا کوئی فرد صرف یہ کہہ کر کہ حرام چیزیں اس کے لیے ہے حرام ہیں اور ناجائز چیزوں کو وہ ناجائز سمجھتا ہے کسی صورت میں بھی جماعت کے لیے مفید وجود ثابت نہیں ہو سکتا۔نبیوں کے زمانہ میں وہی شخص دین کی حقیقی خدمت کرنے والا ہوتا ہے جو نہ صرف حرام چیزوں کو حرام سمجھ کر چھوڑ دے بلکہ بعض وقتوں میں سلسلہ حقہ کی صورتوں کے مطابق جائز چیزوں کو بھی اپنے اوپر حرام کرے۔