خطبات محمود (جلد 25) — Page 447
خطبات محمود 447 $1944 تعلیم کا سوال ہے میں اپنے بیٹے کو تعلیم دلاؤں گا۔لیکن جب کام کا سوال پیدا ہو گا تو عشق کی علامت یہی ہوگی کہ وہ انسان یہ چاہے کہ زیادہ کام میں ہی کروں۔کام تو کبھی ختم نہیں ہوتا۔ترقی کرنے والی جماعت کے لیے نئے سے نئے کام نکلتے آتے ہیں۔جب دنیا سمجھتی ہے کہ پروگرام ختم ہو گیا ہے تو نیا نکل آتا ہے۔جب کبھی بھی دنیا میں ایک قوم ترقی حاصل کرے گی، چی اسے ایک اور بلندی اور رفعت کا مقام نظر آجائے گا۔پس یہ غلط ہے کہ اگر باپ ایک کام کو ہے کر جائے تو اُس کی اولاد کیا کرے گی۔اولاد کے لیے اور کام خدا تعالیٰ پیدا کر دے گا۔پس ہر شخص کی کوشش یہی ہونی چاہیے کہ سب کام میں ہی کر جاؤں۔اسے بالکل نہیں گھبر انا چاہیے ہے کہ میرے بعد آنے والے لوگ کیا کریں گے۔کیونکہ ان کے لیے نئے کام نکل آئیں گے۔بہر حال اُس کے سامنے جو کام ہیں اُسے اپنے ہی زمانہ میں ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔اس می طرح اگر لوگ کام کرنے لگ جائیں تو خدا تعالیٰ تبلیغ کا دروازہ کھول دے گا اور اُس کی برکتیں اور رحمتیں اعلی پیمانہ پر نازل ہونی شروع ہو جائیں گی"۔(الفضل 19 جولائی 1944ء) 1 :التوبة: 128 2 : بنی اسرائیل:95 3 : تذکرہ صفحہ 66۔ایڈیشن چہارم 4 : تذکرہ صفحہ 595۔ایڈیشن چہارم