خطبات محمود (جلد 25) — Page 431
خطبات محمود $1944 431 (24) خدام الاحمدیہ میں ہر احمدی نوجوان کا شامل ہونا لازمی ہے فرمودہ 23 جون 1944ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " اللہ تعالیٰ کے قانون میں ہمیں یہ بات نظر آتی ہے کہ جو چیزیں اپنی ضرورت کے زمانہ تک چلتی چلی جاتی ہیں اُن میں تناسل کا سلسلہ جاری نہیں ہوتا۔مثلاً سورج ہے۔جب تک سورج چلے گا یہ دنیا بھی اُس کے ساتھ چلے گی۔جب سورج فنا ہو جائے گا تو اُس کے ارد گرد کے جو گرے ہیں وہ بھی فنا ہو جائیں گے۔اس لیے اللہ تعالیٰ نے سورج کے لیے تناسل کا سلسلہ جاری نہیں کیا۔تناسل کا سلسلہ جاری کرنے کے یہ معنے ہوتے ہیں کہ اس چیز کا قائم مقام پیدا ہو اور سورج کے قائم مقام کی چونکہ ضرورت نہیں اس نے اپنے مقصد تک اپنے آپ کو لئے میں جاتا ہے اس لیے اللہ تعالی نے اس کے لیے سلسلہ تناسل جاری نہیں کیا۔جب وہ فنا ہو جائے گا ہے اللہ تعالیٰ اسی طرح کا اور سورج پیدا کر دے گا۔اسی سورج میں سے اور سورج نکالنے کی