خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 361 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 361

خطبات محمود 361 $1944 گے۔اب چونکہ ان کی حفاظت نہ کر سکیں گے اس لیے اس وصول شدہ ٹیکس کے متعلق کیا حکم ہے؟ حضرت عمر نے جواب دیا کہ ٹیکس فوراً واپس کیا جائے۔چنانچہ ہر شخص سے جتنا جتنا ٹیکس وصول کیا گیا تھا اسے واپس کر دیا گیا۔یہ دیانت کی ایسی اعلیٰ مثال ہے کہ دنیا کی کوئی اور ہے حکومت اس کی نظیر پیش نہیں کر سکتی۔دنیا کی حکومتوں کا قاعدہ یہ ہے کہ جب وہ کسی علاقہ یا شہر کو چھوڑتی ہیں تو اس امر کی پروا نہیں کرتیں کہ سپاہی اس علاقہ کو لوٹ لیں۔کیا کوئی امید می کر سکتا ہے کہ اگر انگریز ہندوستان سے چلے جائیں تو ملک سے وصول شدہ مالیہ واپس کر دیں گے ؟ ہر گز نہیں۔سارے ملک کا تو کجا کسی ایک شہر یا گاؤں کا بھی واپس نہ کریں گے۔مگر مسلمان جب یروشلم کے علاقہ سے ہے تو تمام وصول شدہ ٹیکس واپس کر دیا۔اس کا اتنا اثر تھا ہے که باوجود یکہ یروشلم پر جو فوج بڑھ رہی تھی وہ عیسائیوں کی تھی اور اس کے افسر یروشلم کے ہے پادری تھے جب مسلمان واپس ہو رہے تھے تو عیسائی مرد اور عور تیں اور بچے رو رو کر دعائیں کر رہے تھے کہ خدا تم لوگوں کو واپس لائے۔اسی طرح اگر تم بھی دیانت پر پوری طرح قائم و ہو جاؤ تو لوگ ہاتھ اٹھا اٹھا کر دعائیں کریں گے کہ اللہ تعالیٰ احمدیت کو یہاں لائے۔لیکن اگر دیانت تم میں پیدانہ ہو گی تو کوئی بھی تمہارے لیے ایسی دعا نہ کرے گا اور اگر بد دیانتی ہوگی تو میں لوگ یہ دعائیں کریں گے کہ اللہ تعالیٰ ان کو غارت کرے۔پس اپنے اندر دیانت پیدا کرو۔لین دین میں صفائی پیدا کرو، نہ صرف اپنے اندر بلکہ اپنے ہمسائیوں اور رشتہ داروں کے اندر بھی دیانت پیدا کرنے کی کوشش کرو۔تمہارا جو دوست بد دیانت ہو اس کے پیچھے پڑ جاؤ کہ اس سے باز آجائے اور اسے بتا دو کہ تمہاری دوستی اس سے اسی صورت میں رہ سکتی ہے کہ وہ دیانتدار بنے ورنہ نہیں۔کیا کبھی کوئی شخص کسی کوڑھی سے دوستی پیدا کرتا ہے اور اس کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا سکتا ہے ؟ اگر نہیں تو تم ایک بد دیانت سے کس طرح دوستی رکھ سکتے ہو۔پس خود بھی صفائی کے ساتھ دوسروں کے حقوق ادا کرو اور اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں بھی یہ بات پیدا کرو۔ورنہ تم روحانی لحاظ سے کوڑھی ہو گے۔اور یہ چیز نہ صرف اپنے نفسوں میں بلکہ اپنے بھائیوں، بیٹوں، ماں باپ، خاوند بیوی، غرضیکہ سب میں پیدا کرنے کی کوشش کرو۔اگر ہر شخص اس رنگ میں دوسروں کے لیے نگران بن جائے تو قوم میں ہے