خطبات محمود (جلد 25) — Page 323
$1944 323 خطبات محمود مرحلہ پر ہیں۔ہم ایسے مقام پر کھڑے ہیں کہ حقیقی سامان جمع کرنے کا سامان جمع کر رہے ہیں اور اب ہمارے سامنے یہ مرحلہ ہے کہ حقیقی سامان فراہم کرنے کا انتظام کریں۔اس کی بیبیوں شاخیں ہیں۔اور ایک بڑی شاخ علماء کی جماعت کا پیدا کرنا ہے۔جب اللہ تعالیٰ نے اس بات کا مجھ پر انکشاف فرمایا تو ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے یہ بھی انکشاف فرمایا کہ علماء کی کثرت اسلام کے قیام کے لیے نہایت ضروری ہے۔دوسری شاخ یہ ہے کہ عورتوں کی اصلاح بہت ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ نے مجھے الہام میں مخاطب کر کے فرمایا ہے کہ "اگر تم پچاس فیصدی عورتوں کی اصلاح کر لو تو اسلام کو ترقی حاصل ہو جائے گی"۔تو یہ نہایت ہی اہم بات ہے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ مردوں کی اصلاح ضروری نہیں۔ان کی اصلاح بھی بہت ضروری ہے۔مگر ان کی اصلاح کے ذرائع نسبتاً وسیع ہوتے ہیں۔ان میں عام طور پر علماء کی کثرت ہوتی ہے وہ عموماً وعظ و نصائح سنتے ہیں۔مگر عورتوں کے لیے پردہ کی وجہ سے ایسے مواقع بہت کم ہوتے ہیں اس لیے ان کے لیے الگ انتظام کرناضروری ہے۔اب جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہم بعض تحریکات کے لحاظ سے ایسے مقام پر کھڑے ہیں کہ حقیقی سامان مہیا کرنے کے سامان جمع کر رہے ہیں۔اس لیے میں نے چندوں کا اعلان کیا تھا اور تحریک کی تھی کہ دوست اپنی جائیدادیں اسلام کے لیے وقف کریں۔ہزاروں دوستوں نے اس طرف توجہ کی ہے اور ایک کثیر تعداد جائیدادوں کی وقف کی ہے۔مگر ابھی بہت سے دوست ہیں جنہوں نے اس طرف توجہ نہیں کی اور وہ ایک ایسا عظیم الشان موقع کھو رہے ہیں جس کے بعد یقیناً انہیں پچھتانا پڑے گا۔مگر پھر یہ پچھتانالا حاصل ہو گا۔یہ تحریک تو ہوں گا کر شہیدوں میں شامل ہونے سے بھی کم ہے۔لہو لگا کر شہیدوں میں شامل ہونے کے لیے بھی خون کا قطرہ بہانا پڑتا ہے۔مگر اس تحریک میں تو بغیر ایک پیسہ دیئے شامل ہوا جا سکتا ہے۔صرف اس غیر معین عہد کو جو ہر شخص بیعت کے وقت کرتا ہے ایک معین شکل میں پیش کرتا ہے۔یعنی یہ وعدہ کرتا ہے کہ جب سلسلہ کو ضرورت ہو گی ان کی جائیدادوں پر جتنا ٹیکس لگے گا وہ اسے ادا کر دیں گے۔اور یہ بوجھ ان پر غیر معمولی حالات میں ڈالا جائے گا۔ورنہ زیادہ تر خرچ طوعی چندوں سے پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی کیونکہ اس میں زیادہ برکت ہوتی ہے۔تو ہزاروں لوگوں نے اپنی جائیدادیں ہم