خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 283 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 283

خطبات محمود 283 $1944 تعلیم سے پوری طرح واقف نہیں تھے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ صحابہ میں ہزاروں لوگ قابل تھے، ہزاروں لوگ اسلام کی تعلیم کو سمجھتے تھے، ہزاروں لوگ قرآن کریم کو جانتے تھے اور وہ سب کے سب مختلف کاموں پر مقرر کر دیئے گئے۔مگر پھر بھی بعض جگہیں رہ گئیں اور وہ ایسے لوگوں کو دینی پڑیں جو اس کام کے اہل نہیں تھے۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اسلام کو سخت ضعف پہنچا اور مسلمان تباہ ہو گئے۔پس یہ ایک قیامت تھی اور بہت بڑی قیامت مگر افسوس کہ می لوگوں نے اس کے لیے پوری تیاری نہ کی۔اب ہمارا زمانہ آیا ہے۔اس زمانہ میں خدا نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جماعت کی ترقی کے متعلق بڑے بڑے وعدے کیے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنی سنت کے مطابق ایک دن اپنے ان وعدوں کو ضرور پورا کرے گا۔وہ دن آنے والا ہے جب جماعت کے لوگ کہہ رہے ہوں گے کہ مَتی نَصْرُ الله اور دشمن یہ کہہ رہے ہوں گے کہ کہاں گئے تمہاری ترقی اور کامیابی کے وعدے۔مگر آسمان پر خدا کے فرشتے دنیا کو بدلنے کے لیے تیار کھڑے ہوں گے۔وہ رات کو یہ کہہ کر سوئیں گے کہ مَتی نَصْرُ الله اور جب صبح اٹھیں گے تو کفر کی دیواریں ٹوٹی ہوئی ہوں گی اور اس کی بنیادیں فرشتوں کے ہاتھوں سے گرائی جاچکی ہوں گی۔شام کو کافر کہیں گے کہ کہاں گئے وہ وعدے جو تمہاری ترقیات کے متعلق کیے گئے تھے اور جب صبح ہو گی تو ان کی لاشیں لئے گھسیٹ رہے ہوں گے۔لیکن ہمیں اس دن کے آنے کی کیا تو خوشی ہو سکتی ہے جب اِن حالات کو سنبھالنے کی ہم اپنے اندر قابلیت نہیں پاتے۔جب ہماری تیاری ابھی بہت پیچھے ہے اور جب ہم میں سے بہتوں نے ابھی اپنے مقام کی اہمیت کو بھی پورے طور پر نہیں سمجھا۔میں نے دیکھا ہے بعض دفعہ گورنمنٹ جب کوئی نیا عہدہ نکالتی ہے اور کہتی ہے کہ می ولایت کا پاس شدہ اس عہدہ پر مقرر کیا جائے گا تو کئی ماں باپ گھبر ائے ہوئے پھرتے ہیں کہ ابھی تو ہمارے بیٹے کے آنے میں چھ ماہ باقی ہیں اور عہدہ اب نکل آیا ہے۔ہمارا بیٹا اگر ولایت سے جلدی واپس نہ آیا تو یہ عہدہ کوئی اور لے جائے گا۔یہی ہماری حالت ہے۔ابھی ہم نے وہ امتحان پاس ہی نہیں کیا جس کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے دنیا کے نئے نظام کی تکمیل کا کام ہے