خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 207 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 207

خطبات محمود $1944 207 11 ہر قابلیت کے نوجوان خدمت دین کے لیے اپنی زندگی وقف کریں فرمودہ 24 مارچ 1944ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " مجھے بہت کچھ کہنا ہے مگر نہ تو میری صحت زیادہ بولنے کی اجازت دیتی ہے اور نہ ہی وقت اتنا کافی ہے کہ میں اپنے سارے خیالات کا اظہار کر سکوں۔اس وقت بھی کہ میں خطبہ کے لیے کھڑا ہوں میرے پاؤں کانپ رہے ہیں اور کھڑا ہونا دو بھر معلوم ہوتا ہے لیکن کام بہت ہے اور وقت تھوڑا ہے۔ہماری ذمہ داریاں بے انتہا ہیں اور مشکلات کا کوئی اندازہ نہیں اور آخر جس طرح بھی ہو گرتے پڑتے ہمت سے کام کرنا ہے اور اللہ تعالیٰ نے ہی چونکہ وہ کام کرنا ہے اس لیے ہماری کوشش کتنی کم کیوں نہ ہو یہ یقین ہے کہ آخر اللہ تعالی ہمیں اس کام کو می پورا کرنے کی توفیق دے دے گا۔دو یا تین ہفتے ہوئے میں نے بیان کیا تھا کہ مجھے سلسلہ کی آئندہ ترقی کے متعلق بہت سی باتیں کہتی ہیں مگر چونکہ ایک ہی خطبہ میں ان سب کا بیان کرنا ممکن نہیں اس لیے ہے آہستہ آہستہ مختلف خطبات میں میں انہیں بیان کروں گا اور حقیقت یہ ہے کہ ہر ایک دن جو