خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 190 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 190

خطبات مج محمود 190 $1944 دعائیں کرنے کے ساتھ مکمل ہوتی ہے۔پس اُن کو بھی اپنی عادت بدلنی چاہیے اور تم کو بھی اپنی عادت بدلنی چاہیے۔اُن کو یہ عادت ڈالنی چاہیے کہ وہ ہلکی نماز پڑھائیں اور تم کو یہ عادت ڈالنی چاہیے کہ تم لمبی نمازیں پڑھو۔بہر حال گزشتہ سال کا اکثر حصہ چونکہ میں باہر رہا ہوں، پہلے بیماری کی وجہ سے پہاڑ پر رہا اور پھر قادیان میں بھی آیا تو اپنی بیماری کی وجہ سے گھر پر ہی نمازیں پڑھتار ہا اور نماز کے لیے مسجد میں نہ آسکا اور جلد ہی اُمم طاہر کی بیماری کی وجہ سے لاہور چلا گیا اس لیے اکثر ایام میں مولوی صاحب ہی نمازیں پڑھاتے رہے ہیں۔اور کہا جاتا ہے کہ اس وجہ سے عام طور پر لوگ مسجد مبارک میں نماز پڑھنے کے لیے نہیں آتے مگر میں نے بتایا چی ہے کہ یہ غلط طریق ہے۔جہاں مولوی صاحب کا فرض ہے کہ وہ نسبتا ہلکی نماز پڑھایا کریں کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اتنی لمبی نماز پڑھانا کہ جس سے لوگ منتظر ہو جائیں ہیں نا پسند فرمایا ہے۔19 اس کے ساتھ ہی دوستوں کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنی حالت کو بدلیں اور جلدی جلدی نماز پڑھنے کی بجائے ٹھہر ٹھہر کر اور خشوع و خضوع کے ساتھ نمازیں پڑھنے کی و عادت ڈالیں۔مسجد اقصٰی چونکہ میرے بالکل قریب ہے اور یہاں کی نماز کی آواز میرے کان میں آتی رہتی ہے اس لیے میں اپنے اندازے کے مطابق کہہ سکتا ہوں کہ مسجد اقصی کی نماز تند مناسب سے چھوٹی ہوتی ہے۔اتنی چھوٹی اور ہلکی نماز پڑھانا بھی اچھا نہیں ہوتا۔مسجد اقصی والوں کو چاہیے کہ وہ اپنی نماز کو ذرا لمبا کر دیں اور خشوع و خضوع اور آہستگی کے ساتھ نماز کے ارکان ادا کیا کریں۔میں دیکھتا ہوں کہ جب امام اللہ اکبر کہہ کر سجدہ کو جاتا ہے تو لو گوں کے گھٹے کھٹ کھٹ کر کے زمین پر لگنے شروع ہو جاتے ہیں حالانکہ نماز کی تمام حرکات میں وقار اور آہستگی چاہیے۔اس قسم کی جلدی بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت کے خلاف من ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب تم نماز پڑھو تو آہستگی اور وقار سے نماز ادا کرو۔آہستگی اور اطمینان سے اس کے ارکان ادا کرو۔اُٹھو تو آہستگی سے اٹھو، جھکو تو آہستگی سے جھکو۔20 یہ نماز کی روح ہے جو پیدا کرنی چاہیے۔جو شخص اس طرح نماز نہیں پڑھتا اس کے دل میں درد اور تضرع پیدا نہیں ہو سکتا۔بہر حال میں دیکھتا ہوں کہ اب سینکڑوں لوگوں نے مسجد مبارک میں نماز