خطبات محمود (جلد 25) — Page 169
خطبات محمود 169 $1944 پھر ہمارے ساتھ تو اللہ تعالیٰ کا یہ معاملہ ہے اور در حقیقت تمام کامل اور سچے مومنوں کے ساتھ ہوتا ہے کہ وہ قبل از وقت ایسی خبریں دے دیتا ہے جن کے پورے ہونے پر رنج میں بھی خوشی کا سامان پیدا ہو جاتا ہے۔آج سے بارہ تیرہ سال پہلے میں نے رویا میں دیکھا کہ طاہر کا آپریشن ہوا ہے مگر میں نے دیکھا کہ ان کا آپریشن دہلی میں ہوا ہے اور مجھے اطلاع ملی ہے کہ اُن کا ہارٹ فیل ہو گیا ہے۔میں اس رڈیا کی وجہ سے باوجود اس کے کہ وہ بیمار تھیں ہیں اور لمبے عرصہ سے بیمار تھیں آپریشن سے گھبراتا تھا۔کئی دفعہ بعض دوستوں نے کہا کہ دہلی میں ان کا آپریشن ہو جائے مگر میں رُکتا رہا اور چونکہ خواب کی اگر ظاہری شکل بدل جائے تو اس صورت میں بھی وہ بعض دفعہ ٹل جاتی ہے اس لیے ان کو لاہور کے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔وہاں ایسی صورت پیدا ہو گئی کہ سوائے آپریشن کرنے کے اور کوئی چارہ نہ رہا۔آپریشن کے بعد دوسرے دن ان کو دل کی کمزوری کا دورہ ہوا اور خطرہ ہو گیا کہ کہیں ہارٹ فیل نہ ہو جائے۔اُس وقت میں نے ان کے لیے دعا کرنی شروع کر دی۔جب میں دعا کر رہا تھا تو یکدم مجھے یہ رویا یاد آگیا اور میرا ذہن اس طرف منتقل ہوا کہ اس ہسپتال کا نام لیڈی ولنگڈن ہاسپٹل ہے اور لیڈی ولنگڈن وائسرائے کی بیوی تھیں جس کا صدر مقام دبلی ہوتا ہے۔پس رویا میں جو دکھایا گیا تھا کہ اُن کا آپریشن دہلی میں ہوا اور اس کے بعد اُن کا ہارٹ فیل ہو گیا اس سے مراد کہیں ایسا ہسپتال نہ ہو جس کی دہلی سے کوئی نسبت ہو۔اس سے مجھے سخت تشویش ہوئی اور میں نے ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب سے اِس کا ذکر کیا کہ اس خواب کا خیال آکر مجھے سخت تشویش ہے۔کیونکہ جب اللہ تعالیٰ اپنی کوئی تقدیر پوری کرنا چاہتا ہے تو باوجو د علم کے آنکھوں پر پردہ پڑ جاتا ہے۔میں سمجھتا رہا کہ اس سے مراد شہر دہلی کا ہسپتال ہے مگر اب خوف پیدا ہو رہا ہے کہ کہیں دہلی کے کسی آدمی سے تعلق رکھنے والا ہسپتال مراد نہ ہو۔بہر حال اُس وقت ہے میں نے ان کی صحت کے لیے خاص طور پر دعا شروع کر دی اور اللہ تعالی نے اپنے فضل سے اُس وقت ان کو کچھ آرام بھی دے دیا۔اس کے بعد جب میں جنوری کے آخر میں یہاں آیا تو میں نے ایک اور رؤیا دیکھا۔جب میں یہاں آیا ہوں اُس وقت برابر یہ خبریں آتی رہیں کہ ان کی صحت اچھی ہے۔اللہ تعالی کی مشیت ایسی ہی تھی کہ صحیح حالات کا علم نہ ہو سکا۔