خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 165 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 165

$1944 165 10 خطبات محمود چند نہایت ہی اہم باتیں فرموده 10مارچ1944ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: "حضرت سیدہ اُمم طاہر احمد صاحبہ کی وفات: اس ہفتے جو میرے گھر میں ایک واقعہ ہوا ہے یعنی میری بیوی اہم طاہر فوت ہوئی ہیں اس کے متعلق میں دیکھتا ہوں کہ جماعت میں بہت بڑا درد پایا جاتا ہے۔خصوصاً عور تیں اور غریب عورتیں بہت زیادہ اس درد کو محسوس کرتی ہیں کیونکہ میری یہ بیوی جو فوت ہوئی ہیں ان کے دل میں غرباء کا خیال رکھنے کا مادہ بہت زیادہ پایا جاتا تھا۔ان کی بیماری کے لمبے عرصہ میں جماعت نے جس قسم کی محبت اور ہمدردی کا من اظہار کیا ہے وہ ایک ایسی ایمان بڑھانے والی بات ہے جس سے پتہ لگتا ہے کہ مومن واقع میں ہے ایک ہی جسم کے ٹکڑے ہوتے ہیں۔بلکہ حق یہ ہے کہ جماعت کی ہمدردی کو دعاؤں کی شکل ہے میں ہی ہوتی تھی لیکن قادیان کے لوگوں کے متعلق جب مجھے معلوم ہوتا کہ وہ بار بار مسجد میں ہے جمع ہو کر ان کی صحت کے لیے دعائیں کرتے ہیں تو کئی دفعہ مجھے شک گزرتا کہ ایسانہ ہو ہمارا یہ اضطرار خدا کو نا پسند ہو۔جہاں تک میاں اور بیوی کا تعلق ہوتا ہے ان کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے گھر میں آنے کے لیے بچنا اور ان کی پہلی شادی ہمارے چھوٹے بھائی مبارک احمد مرحوم ---_-_-_-_-_-