خطبات محمود (جلد 25) — Page 141
خطبات محمود 141 $1944 ہی ہے۔پس بہت بڑی ذمہ داریاں ہیں جو یہاں کی جماعت پر عائد ہوتی ہیں۔ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے سے ہی تمہیں اُن برکات سے حصہ مل سکتا ہے جو خاص مقامات کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جب خدا کسی مقام کو اپنی برکتوں کے لیے مخصوص قرار دے دیتا ہے تو وہاں کے رہنے والوں کو اپنے انعامات سے بھی زیادہ حصہ دیا کرتا ہے۔مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ ان مقامات کے رہنے والوں کو قربانیاں بھی دوسروں سے زیادہ کرنی ہے پڑتی ہیں۔جو قربانیاں مکہ اور مدینہ والوں کو کرنی پڑیں وہ کسی اور جگہ کے رہنے والوں کو نہیں کرنی پڑیں۔مگر جو انعامات مہاجرین اور انصار کو ملے وہ بھی کسی اور کو نہیں ملے۔یہ خیال کرنا کہ مکہ اور مدینہ والوں کو اللہ تعالی نے یو نہی انعام دے دیا ہو گا ایک پاگل پن کی بات ہے۔انہوں نے اس قدر قربانیاں کیں کہ بلا مبالغہ کہا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے آپ کو فنا کر دیا، می انہوں نے خدا کے لیے اپنے آپ کو خاک میں ملا دیا اور پھر اپنی خاک کو بھی اس کی رضا کے حصول کے لیے اُڑا دیا۔تب انہیں انعامات حاصل ہوئے تب وہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے مستحق ہوئے۔پس جماعت لاہور کا فرض ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے ، اپنے اندر تغیر پیدا کرے، اپنے اخلاص اور اپنی نیکی میں ترقی کرے اور خدا تعالیٰ کی محبت اپنے قلوب میں پیدا کرے۔یاد رکھو خدا تعالیٰ کی محبت کے بغیر تمہیں کوئی مقام حاصل نہیں ہو سکتا۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہمارے دلوں میں کوئی عظمت ہے تو اسی وجہ سے کہ انہوں نے بندوں کا ہاتھ خدا کے ہاتھ میں دے دیا۔اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ہمارے دلوں میں کوئی عظمت ہے تو اسی وجہ سے کہ انہوں نے بندوں کا ہاتھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں دے دیا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن ہاتھوں کو خدا کے ہاتھ میں دے دیا۔پس اصل چیز خدا ہی ہے۔جو شخص اس سے دور ہے وہ نہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پاسکتا ہے، نہ مسیح موعود کو پا سکتا ہے اور نہ کسی اور کو پاسکتا ہے۔خدا کی شان خدا کے ساتھ ہی مخصوص ہے۔جس شخص کے دل میں خدا کی محبت نہیں اس کے اسلام اور احمدیت کے سب دعوے باطل ہیں۔