خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 103 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 103

خطبات محمود 103 $1944 ترجمہ جانناضروری نہیں۔اتنا ہی کافی ہے کہ اگر موقع ملے تو کوئی پرانی تفسیر دیکھ لی جائے۔یہ ہلاکت ہوئی محض اس بات سے کہ قوم کو مایوس کر دیا گیا۔اسے کہہ دیا گیا کہ قرآن کریم کے معارف تک اس کی رسائی نہیں ہو سکتی۔اسی طرح جب مسلمانوں کو کہہ دیا گیا ہے کہ خدا بولتا نہیں، وہ کسی سے محبت نہیں کرتا، وہ کسی سے پیار نہیں کرتا، وہ کسی کی التجا اور دعا کا جواب نہیں دیتا تو لوگوں کے دلوں سے خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے اور اس سے ملنے کی خواہش بھی مٹنی شروع ہو گئی۔آخر یہ خواہش کہ خدا مجھ سے ملے اور وہ میرے ساتھ باتیں کرے، وہ مجھے اپنا پیارا بنالے، وہ میرا ہو جائے اور میں اس کا ہو جاؤں۔کوشش انسان تبھی کرے گا جب اسے یہ خیال ہو گا کہ ایسا ہو سکتا ہے۔لیکن جب اس کا یہ خیال ہو کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا تو وہ اس غرض کے لیے کوشش ہی کیوں کرے گا۔جب مسلمانوں میں یہ خیال پیدا کر دیا گیا کہ ہم خدا کے نہیں ہو سکتے اور خدا ہمارا نہیں ہو سکتا۔جب قوم کے لیڈروں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ هَلَكَ الْقَوْمُ ہماری قوم ہلاک ہو گئی، ہماری قوم میں وہ استعداد ہی نہیں رہی کہ جس سے کام لے کر وہ خدا سے محبت کر سکے ، اس کے فضل کو اپنی طرف کھینچ سکے ، اس کی وحی اور الہام کی مورد بن سکے تو نتیجہ یہ ہوا کہ انہوں نے اس طرف سے اپنی توجہ ہی ہٹالی اور خدا تعالیٰ کے دروازہ کو بند سمجھ کر اسے کھٹکھٹانا ترک کر دیا۔مگر کسی مکان کا دروازہ بند ہو، باہر کی طرف اس پر قفل لگا ہوا ہو تو کون بے وقوف ہے جو اس دروازہ پر بیٹھ کر مالک مکان کو آوازیں دینی شروع کرے گا۔اگر کسی مکان کے دروازہ کے متعلق یہ اعلان کر دیا جائے کہ اسے قطعی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور پھر اس دروازہ کو کوئی شخص کھٹکھٹانا شروع کر دے تو سب لوگ اسے احمق اور پاگل سمجھیں گے۔کیونکہ وہ ایسا دروازہ کھٹکھٹا رہا ہو گا جو بند ہو چکا ہے، جس کے بند ہونے کا اعلان ہو چکا ہے اور جس کے کھلنے کا کوئی امکان ہی نہیں ہے۔اس کے مقابلہ میں اگر کسی عمارت کا دروازہ تو بند ہو لیکن کھڑ کی کھلی ہو تو سب لوگ اس کھڑی کی طرف ہے جائیں گے دروازہ کی طرف نہیں جائیں گے۔وہ کھڑکی کی طرف اس لیے جائیں گے کہ کھڑ کی کھلی ہو گی اور دروازہ کی طرف اس لیے نہیں جائیں گے کہ دروازہ بند ہو گا۔اسی طرح جب خدا تعالیٰ کی محبت کا دروازہ بند کر دیا گیا اور جب مسلمانوں میں یہ خیال پیدا کر دیا گیا کہ اس دروازہ سے