خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 316 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 316

$1943 316 خطبات محمود گزشتہ سال اپنے اندر ایسا بیج رکھتا تھا جس سے اسلام کی آئندہ ترقیات کا پودا پھوٹنے والا ہے۔اسی دوران میں اللہ تعالیٰ نے بعض نشانات اور حالات ایسے ظاہر فرمائے جن سے میرے اس خیال کی زیادہ سے زیادہ تصدیق ہو گئی۔اب آئندہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعض پیشگوئیوں سے معلوم ہوتا ہے 1944ء اور 1945ء اس بیچ کے ماحول کو درست کرنے اور اس کے اثرات کو بڑھانے کے لئے خصوصیت رکھتے ہیں۔میں ابھی ان امور کو ظاہر کرنا پسند نہیں کرتا۔جب یہ امور کھلیں گے اس وقت دنیا کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعض عظیم الشان پیشگوئیوں کے پورا ہونے کا نظارہ نظر آنے لگ جائے گا مگر ہر چیز اپنے وقت پر کھلتی ہے۔بعض دفعہ اللہ تعالیٰ ان امور کا اپنے بندوں کو بھی علم نہیں دیتا جن کو اس نے کام پر مقرر کیا ہوتا ہے۔بعض دفعہ علم تو دے دیتا ہے مگر ان کے دل میں تحریک پیدا نہیں کرتا کہ وہ اس کو ظاہر کریں۔اور بعض دفعہ علم تو دے دیتا ہے مگر ساتھ ہی منع کر دیتا ہے کہ ابھی ان باتوں کو ظاہر نہ کریں۔پس جب وقت آئے گا اور بات کھل جائے گی اس وقت اللہ تعالیٰ کے بعض عظیم الشان نشانات سے مومنوں کے ایمانوں میں بہت زیادتی ہو گی۔لیکن اس حقیقت سے کسی صورت میں بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ اسلام ہم سے ایک بہت بڑی قربانی چاہتا ہے۔اگر ہماری جماعت اس قسم کی پیشگوئیوں کو دیکھ کر یہ سمجھ لے کہ اب ہمیں آرام سے بیٹھنے کا موقع مل جائے گا تو یہ اس کی شدید ترین غلطی ہو گی۔میں نے دیکھا ہے جماعت میں چونکہ ایک حصہ کمزور لوگوں کا ہوتا ہے اور کچھ ایسے لوگ بھی جماعت میں شامل ہوتے ہیں جنہیں دین کی پوری واقفیت نہیں ہوتی اس لئے جب بھی اس قسم کی کوئی خبر دی جاتی ہے یا کوئی ایسا نشان ظاہر ہوتا ہے جس سے اسلام کی ترقی ہوتی یا اس کی ترقی کا امکان پیدا ہوتا ہے تو وہ سمجھتے ہیں اب تو ہمیں ترقی حاصل ہو گئی۔اب قربانیوں کی کیا ضرورت ہے۔جس دن کسی قوم میں یہ احساس پیدا ہو جائے کہ اسے قربانیوں کی ضرورت نہیں رہی اسی دن وہ تباہی اور بربادی کے راستہ پر چل پڑتی ہے۔یاد رکھو کوئی وقت ہم پر ایسا نہیں آسکتا جب ہمیں دین کے لئے قربانیوں کی ضرورت نہ رہے۔اگر دنیا کا ہر شخص مسلمان ہو جائے، اگر دنیا کا ہر شخص احمدی ہو جائے، اگر دنیاکا ہر شخص خدا پرست ہو جائے، اگر دنیا کا