خطبات محمود (جلد 24) — Page 270
$1943 270 (27) خطبات محمود اس زمانہ میں اسلام کی فتح اور مسلمانوں کا غلبہ محض تبلیغ سے وابستہ ہے فرموده 12 نومبر 1943ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: انسانی دماغ کچھ اس قسم کا بنا ہوا ہے اور یہ بے حکمت بھی نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس میں کئی حکمتیں رکھی ہیں کہ جب انسان کو جوش آجاتا ہے اس وقت اپنی طاقت اور اپنے مخالف کی طاقت کا موازنہ نہیں کیا کرتا۔بسا اوقات ایک چھوٹا بچہ ایک بڑے آدمی پر غصہ میں کود پڑتا ہے اور سمجھتا ہے کہ گویا وہ اس کو مار کر گرا دے گا حالانہ وہ اس کے ایک تھپڑ کو برداشت کرنے کی بھی طاقت نہیں رکھتا۔بعض مواقع اس حالت کے ایسے ہوتے ہیں کہ اس میں انسان کا اپنی جان کو قربان کر دینا اور مخالف حالات اور خطرات کی پرواہ نہ کرنا غیرت کہلاتا ہے اور بعض مواقع قوموں پر یا انسانوں پر ایسے بھی آتے ہیں جب اس قسم کے حالات میں دشمن پر حملہ کر دینا تہور اور دیوانگی کہلاتا ہے۔گویا ایک ہی فعل بعض حالات میں غیرت بن جاتا ہے اور بعض دوسرے حالات میں دیوانگی اور تہور کہلاتا ہے۔جب یہ حملہ اور مقابلہ کسی ایسی چیز کے لئے ہو جس کے متعلق انتظار کرنا یا نہ کرنا بے فائدہ بات ہو اور جب یہ حملہ کسی ایسی چیز کے لئے ہو جسے کسی صورت میں کسی حد تک بھی قربان نہ کیا جا سکتا ہو اس وقت