خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 247 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 247

$1943 247 خطبات محمود بڑی بڑی نیک اور اچھی اچھی باتیں بتاتے ہیں، لوگوں سے کہتے رہتے ہیں کہ دیکھو تم نمازیں پڑھو، روزے رکھو، زکوۃ دو، حج کرو، سچ بولو، امن سے رہو۔تو بے شک یہ تعریف صحیح تعریف ہو گی اور بے شک اس اشتہار سے بڑھ کر جماعت کی نیک نامی کا اور کوئی اشتہار نہیں ہو گا۔لیکن اگر ہم ایسا تو نہ کریں اور صرف ہفتہ وار، ماہوار یا سالانہ یہ اعلان کر دیں کہ احمدیہ جماعت بھی دنیا پر موجود ہے تو اس کا کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟ پس میرا مقصد ان جماعتوں کے قیام سے ہر فرد کے اندر ایک بیداری پیدا کرنا تھا مگر یہ بیداری ابھی تک پیدا نہیں ہوئی۔خدام میں ایک حد تک بیداری کا رنگ پایا جاتا ہے مگر وہ رنگ بھی تھوڑا بلکہ بہت ہی تھوڑا ہے۔شاید دس فیصدی بیداری ہے جو ابھی تک خدام میں پیدا ہوئی ہے۔لیکن انصار میں ابھی تک صرف ایک فیصدی بیداری پیدا ہوئی ہے۔پس جتنی بیداری خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کے ذریعہ جماعت میں پیدا ہوئی ہے وہ ہر گز کافی نہیں بلکہ کافی کا ہزارواں حصہ بھی نہیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ انصار اللہ خصوصیت کے ساتھ اپنے کام کی عمدگی سے نگرانی کریں تاکہ ہر جگہ اور ہر مقام پر ان کا کام نمایاں ہو کر لوگوں کے سامنے آجائے۔اور وہ محسوس کرنے لگ جائیں کہ یہ ایک زندہ اور کام کرنے والی جماعت ہے۔مگر میں سمجھتا ہوں جب تک انصار اللہ اپنی ترقی کے لئے صحیح طریق اختیار نہیں کریں گے اس وقت تک انہیں اپنے مقصد میں کامیابی حاصل نہیں ہو گی۔مثلاً میں نے انہیں توجہ دلائی تھی کہ وہ اپنے کام کی توسیع کے لئے روپیہ جمع کریں اور اسے مناسب اور ضروری کاموں پر خرچ کریں مگر میری اس ہدایت کی طرف انہوں نے کوئی توجہ نہیں کی۔اب میں دوسری بات انہیں یہ کہنا چاہتا ہوں۔گو غالباً میں ایک دفعہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ اگر انہیں مالی مشکلات ہوں تو سلسلہ کی طرف سے کسی حد تک انہیں مالی مدد بھی دی جاسکتی ہے مگر بہر حال پہلے انہیں خود عملی قدم اٹھانا چاہیے اور روپیہ خرچ کر کے اپنے کام کی توسیع کرنی چاہیئے۔میں سمجھتا ہوں بڑی عمر کے لوگوں کو ضرور یہ احساس اپنے اندر پیدا کرنا چاہیئے کہ وہ شباب کی عمر میں سے گزر کر اب ایک ایسے حصہ عمر میں سے گزر رہے ہیں جس میں دماغ تو سوچنے کے لئے موجود ہوتا ہے مگر زیادہ عمر گزرنے کے بعد ہاتھ پاؤں محنت و مشقت کے کام کرنے کے قابل نہیں رہتے۔اس وجہ سے ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے کاموں کے