خطبات محمود (جلد 24) — Page 176
$1943 176 16 خطبات محمود اسلام اور احمدیت کی ترقی کا ایک ہی گر (فرموده 6 اگست 1943ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: تین مہینے سے غالباً کچھ زیادہ عرصہ ہو گیا ہے جبکہ مجھے یہاں خطبہ جمعہ دینے کا موقع ملا تھا۔اس کے بعد ایک لمبی بیماری کی وجہ سے میں خطبہ نہیں پڑھ سکا۔جہاں تک بیماری کا تعلق ہے گو اس کی شدت نہیں رہی لیکن اب بھی بخار اور کھانسی کی شکایت باقی ہے اور گلے کی شکایت بھی پائی جاتی ہے۔جس کے متعلق ڈاکٹروں کا تو یہ خیال ہے کہ یہ زیادہ سخت بیماری نہیں لیکن میر ااپنا احساس یہ ہے کہ سب سے زیادہ گلے میں ہی تکلیف ہے اور اب بھی معمولی گفتگویا معمولی سے کلام کے بعد آواز بہت بھر آ جاتی اور بعض دفعہ تو قریب بیٹھ ہی جاتی ہے۔ان حالات میں گو ڈاکٹر اس گلے کی تکلیف کو کوئی بڑی مرض قرار نہیں دیتے لیکن جو گلے کے امراض کے ماہرین ہیں ان کی اور بعض دوسرے ڈاکٹروں کی بھی یہ ہدایت رہی ہے کہ مجھے کلّی طور پر بولنے سے پر ہیز کرنا چاہیے۔یعنی ایسی خاموشی کہ سلام کا جواب تک نہ دوں اور اگر کوئی چیز مانگوں تو اشارے سے مانگوں اور اشارے سے ہی بات کروں لیکن ان کی اس ہدایت پر میں عمل نہیں کر سکا اور شاید وہ یہی کہیں کہ اسی وجہ سے گلے کی تکلیف ابھی دور نہیں ہوئی مگر باوجود اس وجہ کی موجودگی کے میں ڈلہوزی سے اسی نیت کے ساتھ واپس آیا تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دے تو میں جمعہ کا ایک خطبہ وہاں پڑھا کر آؤں۔خواہ وہ چند فقرے کا ہی کیوں نہ ہو اور اس خواہش