خطبات محمود (جلد 24) — Page 100
$1943 100 خطبات محمود اس کی انہیں کوئی پرواہ نہیں۔وہ بس اسی بات پر ناز کرتے ہیں کہ ان کی لڑکی ڈاکٹر بن گئی بی۔اے پاس کر لیا اور - / 150 ماہوار کی نوکری حاصل کر لی۔ان کا اور ان کے خاندان کا نام خواہ احمدیت سے کٹ جائے اس کی انہیں کوئی پرواہ نہیں۔وہ اسی پر بہت خوش ہیں کہ ان کی لڑکی-/150 ماہوار تنخواہ پارہی ہے اور یہ بھی بالکل نیا نمونہ ہے جس کی مثال پہلے نہیں ملتی۔پھر مذہبی نقطہ نگاہ سے بھی یہ عجیب زمانہ ہے۔ایسا عجیب کہ اس کی کوئی مثال پہلے نہیں ملتی۔پہلے انبیاء کے زمانہ میں یہ مثالیں ملتی ہیں کہ ایک نبی آیا، بعض اوقات لوگوں نے اسے تلوار اٹھانے پر مجبور کیا اور اس نے تلوار اٹھائی۔پھر یہ بھی ہوا ہے کہ ایک نبی آیا۔اللہ تعالیٰ نے اسے کہا کہ تلوار نہیں اٹھانی۔کچھ زمانہ تک امن کی صورت اللہ تعالیٰ نے پیدا کر دی مگر پھر وقت آیا جب اس نبی کی قوم اٹھی اور اس نے دنیا میں تغیر پیدا کر دیا مگر اس کی کوئی مثال نہیں ملتی کہ اللہ تعالیٰ نے ایک نبی بھیجا اسے اور اس کے ساتھیوں کو حکم دیا کہ تم نے تلوار نہیں اٹھانی اور اس کا نام مسیح رکھ دیا اور کہا کہ تم مسیح ہو اس لئے تلوار نہیں اٹھانی مگر ایک متضاد بات جیسی کہ اور بہت سی متضاد باتیں اس زمانہ میں ہو رہی ہیں یہ کر دی کہ اس کا دوسرا نام کرشن رکھ دیا جس کا زمانہ اس بات کے لئے مشہور ہے کہ اس میں ایک عالمگیر جنگ ہوئی تھی۔جس کے متعلق ہند کی تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ اس میں کروڑوں لوگوں نے حصہ لیا۔ہند و قوم میں مبالغہ کی بہت عادت ہے۔اس لئے ممکن ہے ہزاروں یالا کھوں سپاہی ہوں جنہیں کروڑوں بنادیا گیا۔مگر خدا تعالیٰ نے اس مبالغہ کو قائم رکھا تاجب دوسرے کرشن کے زمانہ میں کروڑوں لوگ جنگوں میں شریک ہوں تو ایک مشابہت دونوں میں پیدا ہو جائے۔پس اس کی بھی کوئی مثال نہیں ملتی کہ ایک طرف تو اللہ تعالیٰ نے ایک نبی کو امن کی اتنی تعلیم دی ہو اور دوسری طرف اس کے زمانہ کو ایسا جنگوں کا زمانہ بنادیا ہو۔کوئی نبی پہلے ایسا نہیں گزرا کہ اس کے زمانہ میں ایسی جنگیں ہوئی ہوں اور پھر اسے صلح کی تعلیم دے کر بھیجا گیا ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جنگ بالکل نہیں کرنی۔اور فرمایا کہ اپنی جماعت کو بھی یہی حکم دو بلکہ دوسرے مسلمانوں میں بھی اعلان کر دو کہ آج مذہب کے لئے جنگ کرنے کی اجازت نہیں اور فرمایا کہ یہ مسیح صلح کا مسیح ہے۔1 وہاں اسے کرشن کہہ کر یہ بھی قرار دیا کہ