خطبات محمود (جلد 24) — Page 1
$1943 1 1 خطبات محمود اس سال احمدیت کی ترقی کے لئے دنیا میں اہم تغیرات ہونے والے ہیں (فرمودہ یکم جنوری 1943ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ” خدا تعالیٰ کی حکمت کے ماتحت اس دفعہ حج بھی جمعہ کو ہوا۔ہمارا جلسہ سالانہ بھی جمعہ کو شروع ہوا۔اور آج نیا سال بھی جمعہ کے دن شروع ہو رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیدائش بھی جمعہ کے دن کی ہے۔جمعہ کا دن ساتواں دن ہے اور سورۂ فاتحہ میں غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ 1 بھی ساتویں آیت ہے جس میں آخری زمانہ کے مفاسد کے دور ہونے کے لئے دعا سکھائی گئی ہے۔سو اس سال جمعہ کے ساتھ تعلق رکھنے والی کئی مناسبتیں پیدا ہو گئی ہیں۔اور ان کو مد نظر رکھتے ہوئے مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان چار مناسبتوں کو اس پانچویں مناسبت کے ظہور کے لئے جمع کیا ہے جس کی طرف غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالین میں اشارہ کیا گیا ہے۔آسمانی تغیرات جب بھی ظاہر ہوا کرتے ہیں اچانک ظاہر ہوا کرتے ہیں۔یہ عجیب بات ہے کہ جب کبھی بھی آسانی تغیرات پید اہوئے ہیں دنیا آخر دم تک یہی کہتی رہی ہے کہ اس کے ظہور کے کوئی سامان نظر نہیں آتے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اب مذہب کے طور پر عیسائیت مٹادی جائے گی اور عیسائی قومیں