خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 73 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 73

خطبات محمود 73 * 1942 دور کر سکا۔صرف وکیل اس کے کام آیا۔اسی طرح ایک اور وقت میں یہ مضطر ہوتا ہے بوجھ اٹھائے جارہا ہوتا ہے کہ تھک کر چور ہو جاتا ہے اور بوجھ اس سے گر جاتا ہے اس میں اتنی ہمت نہیں ہوتی کہ وہ اس بوجھ کو پھر اٹھا سکے۔اب ایسے وقت میں نہ امیر اس کے کام آسکتا ہے، نہ طبیب اس کے کام آسکتا ہے ، نہ وکیل اس کے کام آسکتا ہے البتہ کوئی مضبوط زمیندار چلتے ہوئے اسے دیکھتا ہے اور پوچھتا ہے تو یہاں کیوں بیٹھا ہے۔وہ جواب دیتا ہے بوجھ مجھ سے اٹھایا نہیں جاتا چنانچہ وہ زمیندار اس کا بوجھ اٹھا لیتا ہے۔اب یہ مضطر تو تھا مگر اس حالت میں نہ امیر اس کے کام آسکا، نہ طبیب اس کے کام آسکا، نہ وکیل اس کے کام آسکا بلکہ اس کا ایک زمیندار بھائی اس کے کام آگیا کام آگیا۔تو ایک ہی انسان کے مختلف اضطراروں میں مختلف لوگ اس کے کام آ سکتے ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے آمَنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ مطلق مضطر جس کے لئے کوئی شرط نہیں کہ وہ کس قسم کا مضطر ہو۔خواہ وہ بھو کا ہو ، نگاہو، پیاسا ہو، بیمار ہو ، بوجھ اٹھائے جا رہا ہو ، کسی قسم کا اضطرار ہو اس کی ساری ضرورتوں کو پورا کرنے والی صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔ہو سکتا ہے ایک شخص کے پھٹے پرانے کپڑے ہوں تو کوئی امیر اس کے کام آ جائے مگر طبیب اس کے کام نہیں آسکتا۔ہو سکتا ہے کہ کوئی بیمار ہو تو طبیب اس کے کام آ جائے مگر وکیل اس کے کام نہیں آسکتا۔ہو سکتا ہے کہ کوئی بے گناہ کسی مقدمہ میں مبتلا ہو تو وکیل اس کے کام آجائے مگر بوجھ اٹھانے کے وقت وکیل اس کے کام نہیں آسکتا۔ہو سکتا ہے کہ بوجھ اٹھانے کے وقت ایک زمیندار اس کے کام آجائے لیکن امیر ، طبیب اور وکیل اس کے کام نہیں آسکتا۔مگر اللہ تعالیٰ یہ سارے کام کر سکتا ہے باقی انسان جس قدر ہیں وہ تو کسی کسی ضرورت میں کام آسکتے ہیں۔کوئی ایک قسم کے مضطر کے کام آسکتا ہے اور کوئی دوسری قسم کے مضطر کے کام آسکتا ہے مگر ہر قسم کے مضطرین کی ضرورتیں پورا کرنے والی خدا کی ہی ذات ہوتی ہے۔انسان کے اضطرار کی ہزاروں حالتیں ہوتی ہیں۔بھلا ان حالتوں میں تو کوئی بادشاہ بھی کسی کے کام نہیں آسکتا۔فرض کرو ایک شخص سخت بیمار ہے۔اب بادشاہ کا خزانہ اس کے کام نہیں آسکتا، بادشاہ کی فوجیں اس کے کام نہیں آسکتیں، بادشاہ کا قرب اس کے کام نہیں آسکتا۔اس کے کام تو اللہ تعالیٰ ہی آسکتا ہے جو ہر قسم کی بیماریوں کو دور کرنے کی طاقت رکھتا ہے