خطبات محمود (جلد 23) — Page 66
* 1942 66 خطبات محمود عرش سے اتر کر ان کو لینے کے لئے آئیں گے اور جنت اس دن خوشیاں منائے گی کہ ایسے پاکیزہ آدمی میری طرف آرہے ہیں۔پس اپنے اندر ان تکلیف کے دنوں میں قربانی کی وہ سچی روح پیدا کر وجو مومنوں میں ہونی چاہئے اور جس کے پیدا ہونے کے بعد خدا ہمیشہ کے لئے انسان سے خوش ہو جاتا ہے۔“ (الفضل 30 مارچ 1942ء) 1: زینت محل مراد ہے جو بادشاہ کے جلاوطنی میں بھی ساتھ رہی اور بادشاہ کی وفات کے بعد 24 سال زندہ رہی اور فوت ہو جانے کے بعد بادشاہ کے پہلو میں دفن ہوئی۔اس نے بادشاہ کو اپنے آپ کو انگریزوں کے حوالہ کرنے پر آمادہ کیا تھا۔(اردو انسائیکلو پیڈیا) 2 : بخاری کتاب الشركة باب الشركة فى الطعام والنهد والعروض حديث نمبر 2484