خطبات محمود (جلد 23) — Page 545
$1942 545 (39) خطبات محمود قادیان کے متعلق تخت گاورسول“ کے الفاظ کا استعمال جماعت تحریک جدید کی قربانیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لے فرموده 4 دسمبر 1942ء) تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔حکیم محمد عمر صاحب نے اصرار کیا ہے کہ میں ان کے مقدمہ کے متعلق احباب کو دعا کرنے کے لئے کہوں۔وہ مقدمہ در حقیقت ان کا نہیں بلکہ سلسلہ کا ہے کیونکہ ایک زمین انہوں نے لی تھی جو سلسلہ کی طرف انہوں نے منتقل کر دی اور اس کے متعلق ایک بڑا بھاری مقدمہ چلا ہوا ہے جس میں اگر فتح ہو جائے تو سلسلہ کو پانچ سو ایکٹر زمین مل جاتی ہے اور اگر خدانخواستہ شکست ہو جائے تو اتنی ہی زمین سلسلہ کے ہاتھ سے نکل جاتی ہے۔انہوں نے خواہش کی ہے کہ چونکہ اب مقدمہ آخری منزل میں ہے اس لئے دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو کامیابی دے اور سلسلہ کو فائدہ پہنچ جائے۔اس کے بعد میں پہلے تو ایک ایسے امر کی طرف جماعت کو اور سلسلہ کے مصنفوں اور ناشروں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں جو بظاہر تو معمولی معلوم ہوتا ہے لیکن اپنے اندر بہت بڑے خطرات رکھتا ہے۔مجھے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس بات پر فخر حاصل ہے کہ باوجود کم عمری کے، باوجود کم علمی کے باوجود نا تجربہ کاری کے اور باوجود بہت سی مشکلات میں گھرا ہونے کے میں وہ پہلا شخص ہوں جس نے اس تحریک کا مقابلہ کیا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقام کو گرانے کے لئے لاہور کے کچھ دوستوں کی طرف سے جاری کی گئی تھی۔مجھے یاد ہے کہ