خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 503 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 503

* 1942 503 خطبات محمود کو دبا کر لے آیا ہے اور پھر انگریزی فوج اسے دباتی ہوئی اپنے علاقہ سے باہر لے گئی ہے۔جب میں نے یہ رویا دیکھا اس وقت اٹلی کی فوجیں انگریزی علاقہ میں گھسی ہوئی تھیں۔میں نے اس وقت چودھری ظفر اللہ خان صاحب کو یہ روی سنایا اور میں نے ان سے کہا کہ میں نے اٹلی والوں کو خواب میں بڑی سختی سے لڑتے ہوئے دیکھا ہے۔اخباروں میں تو ہم پڑھتے ہیں کہ اٹلی والے بہت بزدل ہیں اور انگریز مصلحت پیچھے ہٹے ہیں مگر مجھے خواب میں یہ نظارہ دکھایا گیا ہے۔وہ اس وقت وائسرائے کی کونسل کے اجلاس میں شامل ہونے کے لئے جارہے تھے۔جب واپس آئے تو انہوں نے کہا میں نے آپ کے اس رویا کا علاوہ اور لوگوں کے ہز ایکسی لنسی وائسرائے کے پرائیویٹ سیکرٹری سر لیتھویٹ سے بھی ذکر کیا تھا اور انہوں نے اس رؤیا کو بہت تعجب سے سنا ہے۔اگلے دن انہوں نے چودھری صاحب کے ہاں چائے پر آنا تھا۔چودھری صاحب نے کہا انہوں نے خواہش کی تھی کہ میں یہ رویا خود ان کی زبان سے بھی سننا چاہتا ہوں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ رویا میں یہ جو دکھایا گیا ہے کہ اطالوی نہایت سختی سے مقابلہ کر رہے ہیں یہ بالکل درست ہے۔چنانچہ سر لیتھویٹ نے کہا تھا کہ اخبارات کے نمائندے یونہی غلط طور پر شور مچاتے رہتے ہیں کہ ائیلین بزدل ہیں۔ہمارے پاس جو پرائیویٹ اطلاعات آتی ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اطالوی نہایت سخت مقابلہ کر رہے ہیں۔اس رؤیا کے بعد ابھی پورے دو مہینے نہیں گزرے تھے اور برطانیہ کے متعلق میں نے جو رو یاد یکھا تھا کہ چھ ماہ کے بعد اس کی حالت بدل جائے گی اس پر پورے چھ مہینے گزر چکے تھے کہ انگریزی فوجوں نے اٹلی کی فوجوں کو شکست دی اور اسے پیچھے دھکیلتی ہوئی کئی سو میل تک لے گئیں۔اس کے بعد میں نے یہ رویا 1940ء کے جلسہ سالانہ میں بھی سنایا اور پھر بعض خطبات میں بھی اسے بیان کیا۔مجھے تعجب ہے کہ باوجود اس کے کہ میں نے اس رؤیا کو اتنی دفعہ بیان کیا ہے۔میں “ الفضل ” میں پڑھتا ہوں کہ دشمن یہ اعتراض کرتا ہے کہ یہ خواب بعد میں حالات کو دیکھ کر بنالیا گیا ہے لیکن اس کا صحیح جواب نہیں دیا جاتا۔معلوم ہوتا ہے اخبار والے حوالے پوری محنت سے تلاش نہیں کرتے ورنہ انہیں اس قسم کے کئی حوالے مل جاتے۔میرے خطبات سننے والے جانتے ہیں کہ میں نے کئی دفعہ اس رؤیا کو اپنے خطبات میں