خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 437 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 437

* 1942 437 خطبات محمود اپنے کسی عزیز اور پیارے کی جدائی پر کرب اور اضطراب پیدا ہوتا ہے۔چنانچہ دیکھ لو جب کسی کا محبوب اور پیارا جدا ہوتا ہے تو وہ کچھ دور تک اس کے ساتھ جانے کی کوشش کرتا ہے، کوئی سٹیشن تک چلا جاتا ہے، کوئی اڈے تک چلا جاتا ہے اور کوئی سفر کا بھی کوئی حصہ اس کے ساتھ طے کرتا ہے۔یہی حال رمضان کی جدائی پر ایک مومن کا ہوتا ہے۔اسی لئے جب رمضان کا مہینہ ختم ہو تا تھا تو رسول کریم صلی ا یکم اگلے مہینے میں بھی چھ روزے رکھا کرتے تھے۔۔یہ چھ روزے رکھنا کیا تھا ویسا ہی فعل تھا جیسے کوئی شخص کسی کو وداع کرنے کے لئے جاتا ہے۔جب تمہارا کوئی دوست یا تمہار ابیٹا یا تمہارا بھائی یا تمہارا باپ تم سے جد ا ہو نے لگتا ہے اور خدا تعالیٰ تمہیں فرصت اور توفیق دیتا ہے تو تم میں سے کوئی انہیں کمرے کے دروازہ تک چھوڑنے چلے جاتے ہیں، کوئی سٹیشن تک چلے جاتے ہیں اور کوئی دو سٹیشن تک چلے جاتے ہیں۔اسی طرح حمد صلی الیکم رمضان کو چھ منزلیں چھوڑنے جایا کرتے تھے مگر آجکل بد قسمتی سے مسلمانوں کی حالت یہ ہو گئی ہے کہ وہ رمضان کو کچھ دن پہلے ہی وداع کر دیتے ہیں۔چنانچہ رمضان کے ایام میں جو آخری جمعہ آتا ہے اس کے متعلق کہتے ہیں کہ یہ جمعۃ الوداع ہے یعنی لوجی رخصت۔ہماری طرف سے رمضان صاحب خواہ دو دن باقی ہوں یا چار دن آپ ابھی سے رخصت ہیں حالانکہ آخری جمعہ کو جمعۃ الوداع کہنے والے اگر اس بات میں سچے ہوتے اور انہوں نے رمضان کے پہلے دنوں سے خوب فائدہ اٹھایا ہو تا تب بھی رمضان کو قبل از وقت الوداع کہنے کے باوجود انہیں بہت کچھ مل جاتا مگر حقیقت یہ ہے کہ جو جمعۃ الوداع کا دن ہوتا ہے۔وہی ان کا رمضان کے استقبال کا بھی دن ہوتا ہے۔بے شک روزے مسلمان رکھ لیتے ہیں مگر اول تو روزوں کی جو شرائط ہیں ان کو وہ پورا نہیں کرتے پھر رمضان کے دنوں میں بھی نماز وقت پر پابندی سے نہیں پڑھتے اور دعاؤں کے تو قریب بھی نہیں جاتے۔ایسی صورت میں جمعۃ الوداع کا پورا نام در حقیقت جمعةُ الْإِستقبال والوداع ہوتا ہے۔یعنی آج ہی ہم رمضان کو ملنے جاتے ہیں اور آج ہی اسے رخصت کرنے جاتے ہیں۔اس سے پہلے جو بعض دفعہ چوہیں پچھیں دن گزرے ہوتے ہیں ان میں انہوں نے کوئی فائدہ اٹھایا نہیں ہو تا۔اگر جمعہ کو عید ہو جائے اور تیں دن کار مضان کا مہینہ ہو تو رمضان کی 23 تاریخ کو جمعۃ الوداع ہوتا ہے اور اگر جمعہ کو