خطبات محمود (جلد 23) — Page 243
243 $1942 (20) خطبات محمود (1) غرباء کے لئے غلہ کا انتظام (2) دودھ اور گھی کا انتظام (3) احمدی نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونے کی تحریک (فرمودہ 3 جولائی 1942ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔(1) " آج میں خطبہ میں تین متفرق امور کے متعلق باتیں بیان کرنا چاہتا ہوں۔سب سے پہلے تو میں اس غلے کے انتظام کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں جو قادیان کے غرباء میں تقسیم کرنے کے لئے جمع کیا گیا ہے۔میں نے پہلے اس تحریک کو بغیر اندازہ کے کہ کس قدر لوگ یہاں امداد کے مستحق ہیں اور ان کے لئے کس قدر غلہ کی ضرورت ہو گی، شروع کیا تھا اور اپنے ذہن میں پانچ سو من غلہ کا اندازہ لگایا تھا۔اگر میرے ہی اندازہ کے مطابق غلہ جمع ہو تا یا اس غلہ کے لئے رقم آتی تو ہم نصف کے قریب آدمیوں کو بھی غلہ نہ دے سکتے لیکن جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا طریق ہمیشہ ہمارے ساتھ چلا آتا ہے اس نے جماعت کے دوستوں کو توفیق عطا فرمائی کہ وہ کثرت سے اس میں حصہ لیں۔چنانچہ قریباً بارہ سو من غلے کا اندازہ ہے جس کی وصولی کی امید کی جاتی ہے اور ہمارا موجودہ اندازہ جو قادیان میں تقسیم کے متعلق ہے وہ بھی گیارہ بارہ سو من