خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 205 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 205

$1942 205 خطبات محمود آئے ہو اور میرے پیچھے پیچھے چلتے آئے ہو اب کیا ہو گیا جو تم آگے نہیں چلتے۔اونٹ نے کہا کہ میں تمہاری اطاعت نہیں کر رہا تھا بلکہ دراصل میں نے خود بھی ادھر ہی آنا تھا۔جب تک تم میری مرضی کے مطابق چلتے آئے میں بھی تمہارے پیچھے پیچھے چلتا آیا مگر اب کہ تم میری مرضی کے خلاف چلنا چاہتے ہو میں نے انکار کر دیا۔یہی حال اس شخص کا ہے جو خوشی میں تو اطاعت کرتا ہے مگر جہاں غصہ اور رنج کی حالت پیدا ہوئی وہ جھٹ اطاعت سے باہر ہو جاتا ہے۔جس کے معنے یہ ہیں کہ اس کی پہلی اطاعت بھی حقیقی اطاعت نہ تھی بلکہ اپنی مرضی کی اطاعت تھی۔حقیقی اطاعت وہی ہے جب حکم مرضی کے خلاف ہو اور جو خوشی میں بھی اور رنج میں بھی ہو ، جو تنگی میں بھی ہو اور فراغت میں بھی ، جو اس وقت بھی ہو جب انسان کو اس کا حق مل رہا ہو اور اس وقت بھی جب اس کا حق چھینا جا رہا ہو اور جب تک کوئی شخص اس طرح اطاعت نہیں کرتا اور اس طرح اپنے آپ کو اسلامی احکام کے ماتحت نہیں کر دیتا وہ فرمانبر دار نہیں کہلا سکتا۔اول تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ تم سچے ہو کر جھوٹوں کی طرح تذلل اختیار کرو لیکن کسی کو اگر نقصان پہنچا بھی ہو اور وہ اس کا ازالہ بھی ضرور کرانا چاہتا ہے تو چاہئے کہ قاضی کے پاس جائے بشر طیکہ حکومت وقت کا قانون اجازت دیتا ہو اور اگر وہ اجازت نہیں دیتا تو پھر سرکاری عدالت میں جائے لیکن جو شخص ان دونوں صورتوں کے خلاف چلتا ہے اور قانون کو خود ہاتھ میں لیتا ہے تو وہ اطاعت کی روح کے خلاف فعل کرتا ہے اور فتنہ پیدا کرتا ہے اور جب تک یہ حالت دور نہ ہو یہ دعویٰ کرنا کہ احمدیت کی حکومت ہمارے دلوں پر ہے اور کہ ہم احمدیت پر عمل کرتے ہیں ایک ناقص دعوی ہے۔“ (الفضل 17 جون 1942ء) 1 : بخاری کتاب الكفالة باب جوار ابى بكر فى عَهْدِ رَسُوْلِ اللهِ يا الله وَ عَقْدِهِ 2 : سیرت ابن هشام جلد نمبر 3 صفحہ 327 مطبوعہ مصر 1936ء مسلم کتاب الطهارة باب الاستطابة 4 مسلم كتاب اللعان حديث نمبر 3743 5: در ثمین اردو صفحہ 11 زیر عنوان ” سرائے خام“