خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 193 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 193

$1942 193 خطبات محمود نمازوں میں سست ہو جاتے ہیں۔میں آج سے خود اپنے طور پر بھی انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ کے اس کام کی نگرانی کروں گا۔اس کے ساتھ ہی میں بیرونی جماعتوں کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ انہیں بھی اپنے بچوں اور نوجوانوں اور عورتوں اور مردوں کو نماز باجماعت کی پابندی کی عادت ڈالنی چاہئے۔اگر اس بات میں وہ کامیاب نہیں ہو سکتے تو وہ ہر گز خدا تعالیٰ کے حضور سر خرو نہیں ہو سکتے ، چاہے وہ کتنے ہی چندے دیں اور چاہے کتنے ہی ریزولیوشن پاس کر کے بھجوا دیں۔“ (الفضل 7 جون 1942ء)