خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 106 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 106

خطبات محمود 106 * 1942 ایک دن ایسا آیا کہ اسلامی لشکر نے حلیمہ کی قوم کو تہ تیغ کیا اور اس کے تمام نوجوان قید کر لئے گئے جس وقت وہ ساری قوم آہ و بکا میں مصروف تھی۔اس کی شان و شوکت مٹ چکی تھی۔وہی حلیمہ جو ایک وقت اتنی غریب تھی کہ مکہ کا کوئی شخص اپنا بچہ اسے دینے کے لئے تیار نہ ہو تا تھا۔اس کی قوم کے بزرگوں نے جن میں ایک آپ کا رضاعی چچا بھی تھا۔اس کے نام پر رسول کریم صلی الی یکم سے اپیل کی اور عرض کیا کہ ہم نے آپ کا بچپن دیکھا ہے۔جب آپ دودھ پیتے تھے اور آپ کو اپنی گودیوں میں کھلایا ہے اور اب آپ اس شان کو پہنچ گئے ہیں۔اب آپ ہم پر رحم کریں۔خدا تعالیٰ آپ پر رحم کرے گا۔آپ نے محبت سے ان کی طرف دیکھا اور فرمایا کہ دو چیزوں میں سے ایک چن لو۔اپنے آدمی یا اپنے مال۔انہوں نے کہا ہمارے آدمی واپس کر دیئے جائیں۔آپ نے فرمایا کہ بہت اچھا، میرے اور میرے خاندان کے حصہ میں جس قدر قیدی آئے ہیں سب آزاد ہیں۔باقیوں کے متعلق میں سفارش کروں گا۔مکہ اور مدینہ کے لوگوں نے خوشی سے قیدی آزاد کر دیئے مگر بعض نو مسلم قبائل نے انکار کیا اس پر آپ نے فرمایا کہ آئندہ غنیمت میں سے فی قیدی چھ اونٹ آپ ادا کریں گے۔اس پر ان لوگوں نے بھی قیدی چھوڑ دیئے۔اب دیکھو کجا تو وہ دن تھا کہ حلیمہ رسول کریم ملی ای کمی کو اپنے گھر لے جانا پسند نہ کرتی تھی اور کجا یہ دن کہ اس کی قوم کے معززین نے اس کی خدمت کا واسطہ دے کر رسول کریم ملی ای کم سے رحم کی اپیل کی اور وہ منظور کی گئی اور اس قوم کے سب قیدی آزاد کر دیئے گئے۔5 آج ان واقعات پر تیرہ سو سال گزر چکے ہیں اور عرب پھر تنزل کی طرف چلے گئے ہیں۔وہ پھر وحشی ہو گئے ہیں اور بدوی بن رہے ہیں مگر آج بھی ان کے دلوں پر محمد مصطفی صلی ایم کی حکومت ہے۔دس بارہ روز ہوئے ہیں میں ریڈیو پر خبریں سن رہا تھا۔آواز کی خرابی کی وجہ سے ایک جگہ سے دوسری جگہ کی طرف سوئی کر رہا تھا کہ جرمنی ریڈیو کی آواز سنائی دی ( یا اٹیلین تھا پختہ نہیں کہہ سکتا ) اس کی ایک بات سن کر مجھے حیرت بھی ہوئی ، ہنسی بھی آئی، لطف بھی آیا اور تعجب بھی ہوا۔اردو میں تقریر ہو رہی تھی۔مقرر کہہ رہا تھا کہ اے مسلمانو! انگریز تمہارے سخت دشمن ہیں۔تم لوگوں کو پتہ نہیں کہ انہوں نے تم پر کتنے مظالم کئے ہیں۔انہوں نے فلاں اسلامی ملک پر حملہ کیا، فلاں پر کیا، سوڈان پر بھی حملہ کیا اور اسے فتح کر لیا اور وہاں تمہارے نبی