خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 1 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 1

$1942 1 1) خطبات محمود مومن کا فرض ہے کہ نئے سال میں گزشتہ سال سے زیادہ قربانیاں کرے فرمودہ 2، جنوری 1942ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: مجھے کھانسی اور نزلہ کی تکلیف تو کئی دن سے تھی بلکہ کل سے اس میں کچھ افاقہ بھی شروع ہو گیا تھا کہ کل سے کمر میں شدید درد شروع ہو گیا ہے۔جسے پنجابی میں ”چک“ کہتے ہیں۔اس کی وجہ سے سیدھا کھڑا بھی نہیں ہوا جاتا بلکہ زیادہ بیٹھا بھی نہیں جاسکتا۔اس لئے میں دو تین منٹ ہی خطبہ بیان کر سکوں گا۔چونکہ یہ نئے سال کا پہلا خطبہ تھا اس لئے میں تکلیف کے باوجود آگیا ہوں۔ہر سال جو مومن کے لئے آتا ہے۔وہ اس کے لئے نئی برکات لا تا ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الأولى 1 جس کے معنے یہ ہیں کہ تیری ہر اگلی گھڑی پہلی گھڑی سے اچھی ہے۔مومن اسے کہتے ہیں جو محمد رسول اللہ صلی الیکم کا سچا متبع ہو اور آپ کے نقش قدم پر چلنے والا ہو اور جو آپ کا سچا متبع ہو گا اور آپ کے نقش قدم پر چلنے والا ہو گا۔یہ لازمی بات ہے کہ اس کے درجہ کے مطابق اللہ تعالیٰ کا سلوک بھی اس سے ایسا ہی ہو گا جیسا محمد رسول اللہ صل اللی علم کے ساتھ۔پس ہر مومن کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا سلوک وہی ہونا چاہئے جو قرآن کریم نے آنحضرت صلی الم کے متعلق بیان کیا ہے یعنی وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الأولى - اس کی بعد میں