خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 685 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 685

* 1941 685 خطبات محمود الے منافق ہیں۔مولوی صاحب نے شاید سمجھا ہو گا کہ باہر والے اتنے کمزور ہیں جب وہ سنیں گے کہ قادیان والوں کو انہوں نے اصل جماعت احمدیہ قرار نہیں دیا بلکہ اصل جماعت احمد یہ باہر کے رہنے والوں کو قرار دیا ہے تو وہ خوش ہو جائیں گے مگر یہ ان کی غلطی ہے۔ان سے پہلے اور بھی بعض لوگ اس قسم کی باتوں سے تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر چکے ہیں۔چنانچہ مدینہ میں ایک شخص نے ایک دفعہ انصار اور مہاجرین میں تفرقہ پیدا کرنے کے لئے کہہ دیا تھا کہ لا تُنْفِقُوا عَلَى مَنْ عِنْدَ رَسُوْلِ اللهِ حَتَّى يَنْفَضُّوا 4 ارے یہ لوگ روٹیاں کھانے کے لئے یہاں بیٹھے ہیں تم ذرا ان کی روٹیاں تو بند کرو پھر دیکھو گے کہ کس طرح یہ لوگ یہاں سے بھاگ نکلتے ہیں۔مگر جانتے ہو یہ بات کہنے والے کا کیا حشر ہوا۔اسی کا بیٹا رسول کریم صلى الم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنے باپ کے فعل پر لعنت ڈالی۔پس مولوی محمد علی صاحب کو بھی یاد رہے کہ ان کا یہ حملہ جو انہوں نے قادیان کی جماعت احمدیہ کیا ہے۔اس سے باہر کے لوگ خوش نہیں ہوں گے بلکہ باہر کی جماعتیں خود اس حملہ کا جواب دیں گی اور وہ ان کی تائید نہیں کریں گی بلکہ ان کے اس دعوی کی پر زور تردید کریں گی۔کیونکہ ان کا اخلاص اس بات کا تقاضا کرتا ہے اور ان کے دل اس حسرت سے پر ہیں کہ کاش انہیں بھی قادیان میں رہنے کی توفیق ملتی۔وہ قادیان میں آنے کو نفاق نہیں سمجھتے بلکہ ایمان اور اخلاص کی علامت سمجھتے ہیں۔پس ان کی یہ چال بھی اسی طرح رائیگاں جائے گی اور اسی طرح ان کے لئے حسرت کا سامان پیدا کرے گی جس طرح ان کی پہلی چالیں رائیگاں جاتی رہی ہیں اور ہمیشہ ان کے لئے حسرت کا سامان پیدا کرتی رہی ہیں۔وو الفضل 21 دسمبر 1941ء ) 1 آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 صفحه 453( ترجمه از عربی) 2 البقرة: 287 3 بدر یکم دسمبر 1903ء و الحکم 30 نومبر 1903ء