خطبات محمود (جلد 22) — Page 645
* 1941 645 (36) خطبات محمود 1۔تحریک جدید اور جلسہ سالانہ کی بابت ہدایات 2۔مولوی محمد علی صاحب کی کھلی چٹھی کا جواب فرموده 5 دسمبر 1941ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میرا ارادہ تو آج جلسہ سالانہ کے متعلق اور تحریک جدید کے متعلق کچھ کہنے کا تھا مگر خطبہ سے کچھ منٹ پہلے قریباً 20، 25 منٹ پہلے مجھے ایک رجسٹری خط ملا ہے جس میں مولوی محمد علی صاحب کی طرف سے ایک کھلی چٹھی میرے نام ہے۔اس لئے اس کے ایک سوال کو بھی میں نے خطبہ میں شامل کرنا مناسہ سمجھا۔پس آج کا خطبہ متفرق باتوں پر مشتمل ہو گا۔بعض سب سے پہلے تو میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہماری جماعت کو اس بات کی توفیق عطا فرمائی کہ دوست تحریک جدید کے سلسلہ میں چندے ادا کرنے والے یا اس کے لئے وعدے کرنے والے بنے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے اب تک 25 ہزار روپیہ تک کے وعدے آ چکے ہیں۔ان میں سے ایسے بھی ہیں جنہوں نے خطبہ کو سن کر اپنے چندوں میں زیادتیاں کی ہیں اور ایسے بھی سعید ہیں جن کو خطبہ ابھی نہیں پہنچا مگر باوجود اس کے انہوں نے اپنے چندہ سے کافی زیادتی کی ہے اور بہت سے ایسے ہیں جنہوں نے خطبہ پڑھنے سے پہلے ہی اپنے چندے لکھوا دیئے ہیں اور خطبہ کے مضمون سے ناواقف ہونے کی ا وجہ سے