خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 53 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 53

* 1941 53 5 خطبات محمود ان باتوں کی طرف توجہ کرو جن کے نتیجہ میں روحانی یا مادی فوائد حاصل ہو سکیں (فرموده 14 فروری 1941ء) تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں پر احسان ہے اور بہت ہی بڑا احسان ہے۔اتنا بڑا احسان کہ انسان اس کی قدر و قیمت کا اندازہ ہی نہیں لگا سکتا کہ اس نے اپنے فضل اور کرم سے انسانی دماغ کو ان الجھنوں اور پریشانیوں سے بچا لیا ہے جن کا شکار ہونا کی مدد کے بغیر اس کے لئے لازمی اور ضروری تھا۔اور واقعات اس امر کی تصدیق کرتے ہیں کہ جنہوں نے خدا تعالیٰ کی مدد لینے سے انکار کر دیا ان کے دماغ انہی الجھنوں اور پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔صرف وہی ان الجھنوں محفوظ ہیں جنہوں نے الہی مدد کو قبول کرتے ہوئے اپنے آپ کو اس مرض سے بچایا ہے۔انسان اس دنیا میں جسے وہ کسی وقت سب سے بڑی چیز سمجھا کرتا تھا پیدا ہوا تو سورج اسے ایک تھال نظر آتا تھا چاند اسے تھالی کی مانند دکھائی دیتا اور ستارے اسے کوئی دانوں کے برابر، کوئی بیروں کے برابر اور کوئی اخروٹوں اور کوئی سیبوں کے برابر نظر آتے تھے۔زمین کی جھاڑیاں اور درخت بھی اسے سورج چاند اور ستاروں سے بڑے معلوم ہوتے تھے۔اس کے لئے یہ بات حیرت انگیز تھی کہ دور جہاں تک اس کا ہاتھ نہیں پہنچ سکتا تھا، پہاڑوں پر چڑھ کر بھی نہیں پہنچ سکتا تھا ایک چھوٹی سی ٹکیا نمودار ہو کر ساری دنیا کو روشن کر دیتی ہے اور رات کے وقت ایک چھوٹی سی سفید تھالی ظاہر ہو کر سارے عالم کو چاندنی سے بھر دیتی ہے۔ہزاروں ہزار ٹمٹمانے