خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 510 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 510

* 1941 510 خطبات محمود ہتھیار بندوق کو اڑا دے گا مگر اسے بھی حکومت نے سنبھال لیا اور اپنی فوجوں کو ނ تو پوں سے مسلح کر دیا۔عوام پھر بھی بغیر ہتھیار کے رہ گئے اور حکومتیں پہلے بھی زیادہ طاقت ور ہو گئیں۔پھر انسان نے ہوائی جہاز نکالے، بم نکالے اس پر حکومت اور بھی خوش ہوئی اور اس نے سمجھ لیا کہ اب رعایا ہمارا مقابلہ بالکل ہی نہ سکے گی۔غرض بعض لوگ حکومتوں کو ایک مصیبت خیال کرتے ہیں اور ان سے بچنا چاہتے ہیں مگر اور زیادہ مصیبتوں میں پھنس جاتے ہیں۔زار کی حکومت جو روس میں تھی اور اس زمانہ کے ڈکٹیٹروں کی حکومتیں بھی اس سے کم نہیں۔یہ سب اس بات کا نتیجہ ہیں کہ انسان نے خد اتعالیٰ کی حکومت سے آزاد ہونے کی کوشش کی۔اگر لوگ خدا تعالیٰ کے قانون کے ماتحت چلتے تو یہ مصائب کبھی نہ آتیں۔آج سے 25،30 سال قبل سائنسدان اس بات پر کتنے مغرور تھے کہ انہوں نے دنیا کی پیدائش کا سوال حل کر لیا۔مگر آج ہم دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ پیدائش کا سوال تو حل نہیں ہوا البتہ موت کا سوال بڑا اچھا حل کیا گیا ہے۔وارسا جیسا شہر جس کی آبادی دس لاکھ تھی۔تین دن کی بمباری سے بالکل تباہ ہو گیا۔تو زندگی کا سوال تو ویسا کا ویسا ہی رہا البتہ موت کا سوال خوب حل ہوا۔یہ کتنی واضح بات ہے جو اللہ تعالیٰ نے بیان فرمائی کہ اے میرے بندو! تم وہ رستے تلاش نہ کرو کہ جن سے میرے قانون سے باہر جا سکو۔اگر تم ایسی کوشش کرو گے تولا تَنفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطنٍ یعنی سلطان تمہارے ساتھ ساتھ ہو گا اور تم خدا تعالیٰ کے قانون سے کسی صورت میں باہر نہ جا سکو گے۔دیکھ لو کیسے سیدھے سادے معنے ہیں جن میں کوئی محذوف بھی نکالنا نہیں پڑتا۔اسی طرح مِنْ أَقْطَارِ السَّمواتِ میں آسمانی قانون کا ذکر کیا ہے۔اس سے بھی بھاگنے کی لوگوں نے کتنی کوشش کی ہے۔بڑی کوشش کی گئی ہے کہ کسی طرح مذہب کا قائمقام عقل سے نکالیں اور بعض قائم مقام نکالے بھی گئے مگر دیکھ لو ان سے کیا سکھ ملا ہے۔روسیوں نے بولشو ازم4 نکالا۔جرمنوں نے نائسی ازم۔مگر کیا