خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 360 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 360

* 1941 361 (22) خطبات محمود مولوی محمد علی صاحب کی تعلی کا جواب (فرمودہ 18 جولائی 1941ء) تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔رات چونکہ مجھے انتڑیوں میں درد کی شکایت رہی ہے اس لئے آج میں زیادہ تو بیان نہیں کر سکتا لیکن مولوی محمد علی صاحب کا جو جواب میرے ایک خطبہ شائع ہوا کے متعلق مختصراً کچھ بیان کرتا ہوں۔باقی کا اس کے ایک ہے اب میرا خیال ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ توفیق دے تو ایک مضمون کے ذریعہ دوں۔آج میں صرف اس امر کو لیتا ہوں کہ انہوں نے اپنے جواب میں لکھا ہے کہ :۔حصہ وو “ میاں صاحب نے جو دلائل حضرت مسیح موعود کی نبوت کے متعلق دیئے ہیں میں ان تمام کو قارئین پیغام کے سامنے لانے کو تیار ہوں بشرطیکہ جناب میاں صاحب میرے اس جواب کو جو اصل مضمون کے متعلق میں اب لکھتا ہوں۔اپنے اخبار “الفضل میں شائع کرا دیں۔۔۔لیکن اس کے ساتھ میں یہ بھی کہہ دیتاہوں جناب میاں صاحب اس تجویز کو کبھی منظور نہ کریں گے۔اس کی ؟ اپنے مخالف کے دلائل کو اپنی جماعت کے سامنے لانے سے وجہ وہی حص ڈرتا ہے جسے یہ خوف ہو کہ اس کی جماعت مخالف کے دلائل سے متاثر ہو کر پھسل جائے گی۔سو یہی خوف جناب میاں صاحب۔