خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 330 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 330

خطبات محمود 331 * 1941 صندوقوں میں محفوظ رکھ لو کہ یہ خدا کا کلام ہے جو ایک دن پورا ہو گا۔میں اپنے نفس میں کوئی نیکی نہیں دیکھتا۔اور میں نے وہ کام نہیں کیا جو مجھے کرنا چاہئے تھا۔اور میں اپنے تئیں صرف ایک نالائق مزدور سمجھتا ہوں۔یہ محض خدا کا فضل ہے جو میرے شامل حال ہوا۔پس اُس خدائے قادر اور کریم کا ہزار ہزار شکر ہے کہ اس مُشتِ خاک کو اس نے باوجود ان تمام بے ہنریوں کے قبول کیا۔” 8 وو یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے جو پیغامیوں کے رڈ کا اپنے اندر سامان رکھتی ہے اور ان مدعیان کی تردید بھی کرتی ہے جو وقتاً فوقتاً مختلف دعوے کرتے رہتے ہیں۔اسی طرح ہمارے سلسلہ کی سچائی کا بھی یہ ایک زبر دست ثبوت ہے۔اس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام صاف طور پر فرماتے ہیں کہ “ خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری محبت دلوں میں بٹھائے گا اور میرے سلسلہ کو تمام زمین میں پھیلائے گا اور سب فرقوں پر میرے فرقہ کو غالب کرے گا”۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ غلبہ کے زمانہ تک جماعت کے لئے تباہی مقدر نہیں بلکہ یہی مقدر ہے کہ جب تک کامل غلبہ حاصل نہ ہو جائے یہ جماعت بڑھتی چلی جائے۔مگر پیغامی کیا بتاتے ہیں؟ وہ یہ بتاتے ہیں کہ پیشتر اس کے کہ جماعت احمدیہ پر غلبہ کا دن آتا، صرف چند ہزار لوگ حق پر رہ گئے اور باقی ، کے سب مرتد اور کافر ہو گئے۔حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں “ خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری محبت دلوں میں بٹھائے گا اور میرے سلسلہ کو تمام زمین میں پھیلائے گا اور سب فرقوں پر میرے فرقہ کو غالب کرے گا۔” یعنی یہ سلسلہ اس وقت تک ترقی کرتا چلا جائے گاجب تک تمام دنیا پر چھا نہ جائے اور سب فرقوں فرقوں پر یہ نمایاں طور پر غالب نہ آجائے۔مگر پیغامی یہ کہتے ہیں کہ جو جماعت چاریا چھ لاکھ تھی وہ 1914ء میں صرف چار ہزار رہ گئی اور وہ چار ہزار کی جماعت بھی ایسی ہے کہ ستائیس سال