خطبات محمود (جلد 22) — Page 278
* 1941 279 (18) خطبات محمود چنده تحریک جدید جلد ادا کرنے کی کوشش کی جائے فرموده 20 جون 1941ء) تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔تحریک جدید کے مالی سال میں سے بہت سے مہینے گزر چکے ہیں اور اب ساتویں سال کے قریباً پانچ مہینے باقی ہیں۔سوائے ان مستثنیات کے کہ بعض لوگ مجبوریوں کی وجہ سے زیادہ مہلت لے لیتے ہیں یا دوسرے ممالک میں رہنے والے ہیں یا ہندوستان کے دوسرے صوبوں میں رہتے ہیں۔باقی سب کے نومبر کے آخر تک بارہ مہینے پورے ہو جائیں گے۔ایک معتد حصہ مجھے خوشی ہے کہ اس سال تحریک جدید میں چندہ لکھانے والوں میں سے نے یہ کوشش کی ہے کہ ان کا وعدہ مئی میں پورا ہو جائے۔چنانچہ سال گزشتہ سال کی نسبت مئی کے مہینہ تک پندرہ ہزار روپیہ کی آمد زیادہ ہوئی مگر سال کو مد نظر رکھتے ہوئے در حقیقت ابھی وعدوں کا نصف حصہ وصول ہوا ہے۔حالانکہ سات مہینے گزر چکے ہیں اور پانچ مہینے باقی ہیں۔اس ہے ہے جن پھر اس وصولی میں بیرونی جماعتوں کا بھی ایک حد تک چندہ شامل مہلت نومبر کے بعد بھی جاری رہتی ہے۔ان کو اگر نکال دیا جائے تو ہندوستان کے چندہ میں سے ابھی نصف بھی وصول نہیں ہوا مگر بہر حال بعض گزشتہ سالوں سے اس سال اچھی وصولی ہوئی ہے اور وقت پر ہوئی ہے لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے ابھی کثیر حصہ چندہ دینے والوں کا ایسا ہے جن کی رقوم وصول نہیں ہوئیں اور