خطبات محمود (جلد 22) — Page 26
* 1941 26 خطبات محمود تم نے مجھے گالی دے دی۔پس میں جماعت کے دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اور بھی زیادہ اپنی اصلاح کی طرف متوجہ ہوں۔نہ صرف قادیان کے دوست ہی بلکہ باہر کی جماعتوں کے دوست بھی۔اور دعاؤں پر زور دیں کیونکہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے روحانی جماعتوں کی ترقی محض خدا تعالیٰ کے فضل سے ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل دعاؤں سے نازل ہوتے ہیں۔پس باجماعت نمازیں ادا کرنے کی عادت ڈالو۔دعائیں مانگو اور اپنے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کی خشیت پیدا کرو تا تمہارے اللہ تعالیٰ کا عشق ایسا غالب آ جائے کہ تم مجسم دعا بن جاؤ۔تم نماز پڑھ رہے ہو تو دعا مانگ رہے ہو ، کام کر رہے ہو تو دعا مانگ رہے ہو، سفر کر رہے ہو تو دعا مانگ رہے ہو، سفر سے واپس آ رہے ہو تو دعا مانگ رہے ہو۔غرض اس قدر دعائیں کرو کہ خدا اپنے فرشتوں سے کہے کہ میرا یہ بندہ تو مجسم سوال بن گیا ہے اب ہمیں شرم آتی ہے کہ اس کے سوال کو رڈ کر دیں۔اور وہ سوال جو خدا تعالیٰ کی درگاہ سے کبھی رد نہیں ہوتا۔مجسم سوال بن جانے والے کا ہی سوال ہوتا ہے۔پر اس کا اپنا وجود مٹ جاتا ہے اور وہ سوال ہی سوال بن جاتا ہے۔پس دعائیں کرو اور اپنے اندر نیک تبدیلی پیدا کرو تا خدا ان بلاؤں اور ابتلاؤں سے جو درمیانی عرصہ میں آنے ضروری ہیں ہماری جماعت کو محفوظ رکھے اور اپنے فضل اور رحم سے ایمان اور یقین کے ہم پر وہ دروازے کھول دے جو انبیاء " کے بھیجنے کا اصل مقصود ہوتے ہیں۔الفضل 8 فروری 1941ء ) 1 طارق: خلافت بنو امیہ کے عہد کا پہلا اسلامی جرنیل جس نے یورپ میں اسلامی پرچم لہرایا۔سپین کو فتح کیا اور اسے اسلامی عملداری کا حصہ بنادیا۔بخارى كتاب الجهاد والسَّيْرِ بابِ لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ 3 النور : 38 4 بخاری کتاب الایمان بابِ مَا جَاءَ أَنَّ الْأَعْمَالَ بِالنَّيَّةِ 5 الاحزاب : 24