خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 259 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 259

1941 260 خطبات محمود کمزور لوگوں کو دیکھ کر انہوں نے سمجھ لیا ہے کہ شاید سارا قادیان ہی ان کی باتیں ماننے کے لئے تیار ہے اور وہ یہ نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے قادیان کے متعلق کئی وعدے ہیں اور ان وعدوں کی موجودگی میں وہ اپنے ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔بے شک میں خود بھی قادیان کے لوگوں کو ان کی کمزوریوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں اور میں جانتا ہوں کہ کوئی نماز باجماعت پڑھنے میں سست ہے، کوئی چندے ادا کرنے میں شستی دکھاتا ہے، کوئی دوسروں سے لڑ جھگڑ پڑتا ہے اور میں ہمیشہ دوستوں کو اپنے اخلاق کی درستی کی نصیحت کرتا رہتا ہوں مگر اللہ تعالیٰ کی ایک خبر ہے جو اس نے اپنے رسول کی زبان سے دی ہے اوروہ یہ ہے کہ قادیان “خدا کے رسول کا تخت گاہ ہے 4 یہ خبر ضرور پوری ہو گی اور قادیان ہمیشہ خدا کے رسول کا ہی تخت گاہ رہے گا۔کسی محدث یا مجدد کا تخت گاہ نہیں بن سکتا۔پس مولوی محمد علی صاحب اور ان کے ساتھی ایڑی چوٹی کا زور لگا لیں، ان کے ماتھے گھس جائیں، ان کے ناک رگڑے جائیں، ان کے سارے مبلغ قادیان میں جمع جائیں پھر بھی قادیان خدا کے رسول کا ہی تخت گاہ رہے گا۔وہ اس کو اگر کسی ایسے مجدد یا محدث کا تخت گاہ بنانا چاہیں گے جو نبوت کے مقام پر کھڑا نہیں کیا گیا تو وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔یہ خدا کی تقدیر ہے جو پوری ہو کر رہے گی۔پس لائل پور کے نوجوان تین سو نہیں تین ہزار روپیہ ماہوار دیں۔وہ اپنے کارخانے اس غرض کے لئے لگا دیں، وہ اپنے گھروں کے زیورات تک فروخت کر دیں پھر بھی انہیں سوائے ناکامی اور نامرادی کے کچھ نہیں ملے گا اور اصحاب فیل والے انجام کو وہ دیکھیں گے اور رجعت قہقری کی تلخی انہیں چکھنی پڑے گی اور اپنی قائم شدہ عزت کو وہ کھو دیں گے۔اللہ تعالیٰ نے مجھے اس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام مجھے کے الہامات اور آپ کی پیشگوئیوں کے علاوہ ذاتی طور پر بھی خبر دی ہے اور غیر مبائعین کے اس ارادہ کا خدا تعالیٰ کی طرف سے پہلے ہی علم ہو چکا تھا۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے مجھے رؤیا میں دکھایا کہ غیر مبائعین کا ایک شخص جو اُن کا مبلغ بھی ہے