خطبات محمود (جلد 22) — Page 252
1941 253 خطبات محمود اللہ تعالیٰ اسے سنتا ہے مگر بعض لوگ اس فرق کو نہیں سمجھتے۔وہ بعض دفعہ یوں دعا کرتے ہیں کہ اے آرحَمَ الرَّاحِمِینَ میرے دشمن کا بیڑا غرق کر دے یا اے شَدِيدُ الْعِقَاب! مجھے بیٹا عطا کر۔یہ دعا کا غلط طریق ہے۔پس دوستوں کو چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات کو صحیح طور پر سمجھیں اور پھر دعائیں کریں اور اخلاص سے دعائیں کریں۔جنگ بالکل ہندوستان کے قریب پہنچ گئی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ضرور مومن کے لئے بہتری کی صورت پیدا کرے گا بشر طیکہ وہ اس کے آستانہ پر گرے اور اس کی طرف رجوع کرے۔" (الفضل یکم جون 1941ء ) 1 باغ فدک: باغ فدک یہودیوں سے زر صلح کے طور پر مسلمانوں کو ملا تھا۔رسول کریم صلی ام اپنی زندگی میں اس کی آمدنی سے اپنے اخراجات پورے کرتے تھے اور جو بچ رہتا اس سے بنو ہاشم کے غرباء کی مدد فرماتے۔حضرت ابو بکر کے زمانہ میں حضرت فاطمہ نے بطور ورثہ انہیں دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔حضرت ابو بکر نے ایسا کرنے سے انکار فرمایا اور اسے وقف قرار دیا۔(اردو انسائیکلو پیڈیا) الحكم 28/21 جون 1943ء و تاریخ احمدیت جلد 2 صفحہ 340 3 ا۔سلاطین باب 3 آیات 16 تا 28 بخاری کتاب الانبیاء باب قول الله تعالى ووهبنالد اؤ د سلیمان نعم العبدانہ اوّاب۔