خطبات محمود (جلد 22) — Page 111
$1941 111 خطبات محمود ادھر توجہ بہت کم ہے صرف فرقہ اہل حدیث نے اس طرف توجہ کی ہے مگر وہ بھی لفظی طور پر اور انہوں نے بھی قشر کو تو لے لیا مگر مغز کو چھوڑ دیا۔الله سة انہی باتوں میں سے جو رسول کریم صلی علی کرم نے بیان فرمائی ہیں اور جن کو قسمتی سے مسلمانوں نے یہ سمجھ کر کہ وہ چھوٹی باتیں ہیں چھوڑ دیا ہے ایک بات یہ بھی ہے کہ جب مسلمان کسی اجتماع میں شامل ہوں تو انہیں صاف کپڑے پہن کر آنا چاہئے۔مجلس کی جگہ کو بھی صاف رکھنا چاہئے اور ہو سکے تو عطر لگا کر آنا چاہئے آج جمعہ کا دن ہے اس دن مسلمانوں کا ہر جگہ اجتماع ہوتا ہے اور مسلمانوں کا فرض ہے کہ جب وہ جمعہ پڑھنے کے لئے آئیں تو نہا دھو کر آئیں کپڑے صاف پہنیں اور عطر استعمال کریں۔اسی طرح رسول کریم صلی الم نے یہ حکم بھی دیا ہے کہ اجتماع کے مواقع پر کوئی بدبو دار چیز کھا کر نہیں آنا چاہئے مثلاً کچا پیاز ہوا یا گندنا وغیرہ ہوا۔ان کو کھا کر مسجد میں آنے کی رسول کریم صلی ال ولیم نے ممانعت فرمائی ہے۔اسی طرح اور بہت سی چیزیں ہیں جو بدبودار ہوتی ہیں یا بد بو پیدا کر دیتی ہیں ان سب کو استعمال کرنے سے رسول کریم صلی ا ہم نے منع فرمایا ہے۔خود رسول کریم صلی نیم اس قدر احتیاط فرمایا کرتے تھے کہ دن میں کئی کئی مرتبہ آپ مسواک کرتے تھے۔اس میں بھی دراصل یہی حکمت تھی کہ آپ کے منہ سے بو نہ آئے۔رسول کریم صلی نیم سے چونکہ ہر شخص نے بات کرنی ہوتی تھی اور ہر ایک نے آپ سے مسائل پوچھنے ہوتے تھے اس لئے آپ دن میں کئی کئی دفعہ مسواک کیا کرتے تھے تا ایسا نہ ہو کہ کے منہ سے بدبو آئے اور دوسرے کو تکلیف محسوس ہو۔صحابہ کہتے ہیں آپ دن میں اتنی دفعہ مسواک کیا کرتے تھے کہ ہم سمجھتے مسواک رسول کریم صلی علم کے نزدیک بہترین پسندیدہ چیز ہے پھر یہ شغف اس قدر تھا کہ جب آپ کی وفات کا وقت قریب آیا تو اس وقت آپ نے دیکھا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بھائی کے ہاتھ میں مسواک ہے۔اس وقت آپ اچھی طرح بول بھی نہیں سکتے تھے۔آپ نے ہاتھ سے اشارہ کیا جس کا مطلب