خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 76 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 76

$1940 76 خطبات محمود سمجھا تا رہا اور میر اخیال تھا کہ تو اس فن کو پوری طرح سیکھ گیا ہو گا مگر آج مجھے معلوم ہوا کہ تُو جیلی پکانا جانتا ہی نہیں تو نے میری ساری عمر کی محنت برباد کر دی ہے اور تو بڑا ہی نالائق اور نکما ہے۔یہ کہتے ہوئے وہ یک دم چار پائی سے گودا اور کہنے لگا میں سمجھ گیا، سمجھ گیا، میرے ذہن میں اب چھیالیس ذائقوں والی جیلی بنانے کی ترکیب آگئی ہے اور یہ کہہ کر وہ باورچی خانہ کی طرف دوڑ پڑا اور اپنے کام میں مصروف ہو گیا اور اسے یہ خیال تک نہ رہا کہ وہ کمزور یا بیمار تھا۔یہ ہے تو کہانی مگر دنیا میں اس قسم کے بیسیوں واقعات ملتے ہیں۔تم کسی کو مایوس کر دو فوراً اس کے حالات بدل جائیں گے اور اگر کسی کے دل میں امید پیدا کر دو تو اسی وقت اس کی اور حالت ہو جائے گی۔روٹی وہی ہو گی جو انسان روزانہ کھاتا ہے، پانی وہی ہو گا جو انسان روزانہ پیتا ہے ، ہو اوہی ہو گی جو انسان روزانہ استعمال کرتا ہے ، لباس وہی ہو گا جو انسان روزانہ پہنتا ہے لیکن اگر کسی اچھے بھلے انسان کو تم کہہ دو کہ آج شام تک تم مر جاؤ گے تو باوجو د اس کے کہ کھانا وہی ہو گا، پینا وہی ہو گا، ہوا وہی ہو گی، لباس وہی ہو گا اس کی حالت غیر ہو جائے گی اور وہ شام سے پہلے ہی مرنے لگ جائے گا۔اسی طرح ایک انسان مایوس بیٹھا ہو ، اس کی طاقت زائل ہو چکی ہو اور وہ سخت فکر میں مبتلا ہو۔فرض کرو وہ کوئی مقروض ہے اور قرض کی وجہ سے اس کا دیوالہ نکل رہا ہے اور اس بات کا فکر اسے کھائے جارہا ہے تو اس وقت اگر تم اسے جھوٹ موٹ بھی کہ دو کہ فلاں شخص تمہارے لئے روپیہ لا رہا ہے تو اس کے چہرہ پر خون دوڑنے لگ جائے گا اور اس کا کمزور اور پژمردہ جسم طاقت پکڑنے لگ جائے گا۔تو دنیا میں تمام کام امید سے ہوتے ہیں۔اگر ایک جماعت کو تم یہ کہہ دو کہ تم ہو تو تمام جماعتوں کی سردار مگر تمہارے لئے وہ درجات مقدر نہیں جو پہلوں کو مل چکے بلکہ تم ہمیشہ پھڑی رہو گے تو یہ اس جماعت کو قتل کر دینے کے مترادف ہو گا کیونکہ تم اس کی امید کے پہلو کو کچل دیتے ہو۔لیکن اگر تم ان کو یہ کہو کہ ہمارا ر سول سب رسولوں سے افضل ہے اور تم جو اس رسول کی بہترین امت ہو اپنے رسول کی پیروی سے اعلیٰ سے اعلیٰ روحانی انعامات حاصل کر سکتے ہو بلکہ تم ان انعامات کو بھی حاصل کر سکتے ہو جو پہلے نبیوں کو ملے تو ان کی ترقی کی رفتار میں