خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 422 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 422

$1940 421 (30 خطبات محمود جو اپنے بزرگوں کی عزت کرانا چاہتے ہیں ان کو چاہیئے کہ دوسروں کے بزرگوں کی بھی عزت کریں تشهد فرمودہ 22 نومبر 1940ء) (غیر مطبوعه) ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اس ہفتہ میں بعض ایسے واقعات ہوئے ہیں جن سے ہماری جماعت کے بعض احباب کے دلوں میں بعض حکام یا دوسری اقوام کی نسبت شکوہ پیدا ہوا ہے۔اس لئے میں آج ان امور کے متعلق اپنے خطبہ میں بعض باتیں کہنی چاہتا ہوں۔گزشتہ اتوار کو سکھوں کا ایک جلسہ قادیان کے پاس کوئی ڈیڑھ میل کے فاصلہ پر ہوا تھا اور اس جلسہ کے موقع پر ان کی طرف سے ایک جلوس نکالا گیا تھا جو کہ اپنا رستہ چھوڑ کر سٹیشن سے پہلے قادیان میں داخل ہوا پھر جو بڑاہند و بازار کہلاتا ہے اور جس میں اب بہت سی دکانیں احمدیوں کی بھی ہیں میں سے ہوتا ہوا اس بازار سے جو چھوٹا بازار کہلاتا ہے گزرا اور پھر قصبہ کے اوپر سے ہوتا ہوا اس گلی میں سے جو عام طور پر شیخ یعقوب علی صاحب والی گلی کہلاتی ہے گزرا اور پھر دارالا نوار سے ہوتا ہوا جلسہ گاہ کو گیا۔جب اس جلوس کی تجویز جماعت کو معلوم ہوئی تو جماعت کے ذمہ دار افسروں نے حکام کو توجہ دلائی کہ جن بازاروں میں سے جلوس کو گزارنے کی تجویز ہے وہ اصل رستہ نہیں۔