خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 378 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 378

$1940 377 خطبات محمود میں سست تھا اسے رسول کریم صلی علی کریم نے یہ فرما دیا کہ تمہارے لئے سب سے بڑی نیکی نماز کا اپنے وقت پر ادا کرنا ہے۔اسی طرح کسی کے لئے سب سے بڑی نیکی زکوۃ ادا کرنا ہو گی۔کسی کے لئے سب سے بڑی نیکی چندہ دینا ہو گی اور کسی کے لئے سب سے بڑی نیکی حج کرنا ہو گی۔آجکل کے امراء کے لئے حج میں سمجھتا ہوں سب سے بڑی نیکی ہے کیونکہ باوجو د مال و دولت کے وہ کبھی حج کے لئے نہیں جاتے اور جو لوگ حج پر جاتے ہیں ان میں سے سو میں سے نانوے ایسے ہوتے ہیں جن پر حج واجب نہیں ہوتا۔میں جب حج کے لئے گیا تو ایک حاجی میرے پاس آیا اور اس نے مجھ سے کچھ مانگا۔حضرت نانا جان صاحب مرحوم میرے ساتھ تھے۔انہوں نے اسے کہا کہ اگر تمہارے پاس کچھ تھا نہیں تو تم حج کے لئے آئے کیوں ؟ وہ کہنے لگا میرے پاس بہت روپے تھے مگر سب خرچ ہو گئے۔حضرت نانا جان مرحوم نے پوچھا کہ کتنے روپے تھے۔وہ کہنے لگے جب میں بمبئی پہنچا تھا تو میرے پاس پینتیس روپے تھے اور میں نے ضروری سمجھا کہ حج کر آؤں۔تو وہ پینتیس روپوں کو ہی بہت سمجھتا تھا مگر مسلمانوں میں ایسے لوگ بھی ہیں جو پینتیس ہزار بلکہ پینتیس پینتیس لاکھ روپے رکھتے ہیں اور پھر وہ حج کے لئے نہیں جاتے۔ہندوستان میں چھ سو سے اوپر ریاستیں ہیں۔ان میں پینتیس چھتیس کے قریب مسلمانوں کی ریاستیں ہیں اور یہ تمام ریاستیں پچیس تیس ہزار سے بارہ کروڑ روپیہ تک کی آمدن کی ہیں مگر ان ریاستوں کے مالکوں میں سے شاید کسی کو بھی حج نصیب نہیں ہوا۔پھر مسلمانوں میں بڑے بڑے تعلقہ دار ہیں اور وہ بھی آٹھ دس ہزار سے لے کر چالیس پچاس لاکھ روپیہ تک کی سالانہ آمد رکھتے ہیں مگر ان میں سے شاید سو میں سے ایک یا ہزار میں سے ایک حاجی ہو تا ہو۔لیکن غرباء میں بہت حاجی نظر آتے ہیں۔ایک شخص ساری عمر تھوڑا تھوڑا روپیہ جمع کرتا رہتا ہے اور جب دو تین سو روپیہ اس کے پاس اکٹھا ہو جاتا ہے تو وہ تمام عمر کا اندوختہ لے کر حج کے لئے چل پڑتا ہے حالانکہ اسی روپیہ پر اس کے بیوی بچوں کی آئندہ زندگی کا مدار ہوتا ہے۔وہ اگر اس روپیہ سے اچھے بیل خرید لے یا کچھ ایکڑ زمین لے لے تو اس کے بیوی بچوں کے لئے سہولت پید اہو سکتی ہے لیکن وہ اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کرتا اور روپیہ اٹھاتا اور حج کے لئے چل پڑتا ہے۔تو امراء کے لئے سب سے بڑی نیکی حج ہے کیونکہ حج میں وہ سب سے زیادہ کو تاہی