خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 292 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 292

خطبات محمود 291 $1940 معذور میرے خیال میں قادیان میں کوئی نہیں۔نیم فاتر العقل دو چار ضرور ہیں مگر پورا پاگل میرے خیال میں قادیان میں کوئی نہیں۔لیکن یہ لوگ بھی اتنا کام تو ضرور کر رہے ہیں کہ لوگوں کے لئے عبرت کا موجب بنے ہوئے ہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ جماعت کے دوست اپنے مقام کو سمجھتے ہوئے ایسے رنگ میں کام کریں گے کہ ان میں سے کوئی بھی باغیوں کی صف میں کھڑا نہیں ہو گا۔اگر کوئی شخص ان مجالس میں سے کسی مجلس میں بھی شامل نہیں ہو گا تو وہ ہر گز جماعت میں رہنے کے قابل نہیں سمجھا جائے گا۔پس ان مجالس میں شامل ہونا در حقیقت اپنے ایمان کی حفاظت کرنا اور ان ذمہ داریوں کو ادا کرنے کا عملی رنگ میں اقرار کرنا ہے جو خدا اور اس کے رسول کی طرف سے ہم پر عائد ہیں اور خدا اور اس کے رسول نے جو احکام دیئے ہیں ان کے نفاذ اور اجراء میں حصہ لینا صرف میرا فرض نہیں بلکہ ہر شخص کا فرض ہے۔آخر میں نے ( نَعُوذُ بالله ) محمد رسول اللہ صلی اللی کام کو رسول بنا کر نہیں بھیجا تھا نہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ( نَعُوذُ باللهِ ) رسول کریم صلیم کا آخری مظہر بنا کر بھیجا، نہ صحابہ کو میں نے بنایا اور نہ تم کو میں نے بنایا۔یہ خدا کا کام ہے جو اس نے کیا۔میرا کام تو صرف ایک مزدور کا سا ہے اور میر افرض ہے کہ خدا نے جس فقرہ کو جہاں رکھا ہے وہاں اس کو رکھ دوں۔پس میں اپنی طرف سے کچھ نہیں کہتا بلکہ میں وہی کچھ کہتا ہوں جو خدا نے کہا۔اگر کوئی شخص اسے تسلیم نہیں کرتا تو اسے ثابت کرنا چاہیے کہ وہ بات خدا نے نہیں کہی ورنہ وہ میرا انکار نہیں کرتا بلکہ خدا تعالیٰ کا انکار کرتا ہے۔“ (الفضل یکیم گست 1940ء) 1 البقرة : 130 ها الله سة 2 البقرة:125 3 البقرة:125 4 المائدة: 118 5 الجمعة: 3،2