خطبات محمود (جلد 21) — Page 116
خطبات محمود 116 * 1940 پس یہ سوال بھی نہایت اہم ہے اور اس قابل ہے کہ ان سے دریافت کیا جائے کہ آخر وہ کون سی جماعت ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام قائم کر گئے تھے اور جو آپ کے بتائے ہوئے صحیح راستہ پر چل رہی ہے۔جب ایک طرف وہ ہمیں غلطی پر قرار دیتے ہیں اور دوسری طرف غیر مبائعین کو غلطی پر قرار دے چکے ہیں تو وہ کون سی جماعت رہ گئی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت ہے اور جس کے متعلق وہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ سچائی پر قائم ہے۔یا تو وہ یہ کہیں کہ اب دلائل سے انہیں معلوم ہو گیا ہے کہ غیر مبائعین ہی حق پر ہیں اور نبوت وغیرہ مسائل کے متعلق جو عقائد وہ پہلے رکھتے تھے وہ درست نہیں تھے اس صورت میں بے شک وہ سوال قائم نہیں رہے گا جو موجودہ حالت میں ان پر عائد ہو سکتا ہے لیکن اس صورت میں مومنوں کی طرح دلیری سے کام لیتے ہوئے انہیں کہہ دینا چاہیئے کہ پہلے میں غلطی پر تھا اب مجھے پتہ لگ گیا کہ غیر مبالعین ہی حق پر ہیں۔ہمارے متعلق تو وہ بار بار کہتے ہیں کہ میں مومنانہ جرات کی وجہ سے ان باتوں کو چھپا نہیں سکتا جو میرے علم میں آئیں پھر کیوں یہی مومنانہ جرات غیر مبائعین کے متعلق ان سے ظاہر نہیں ہوتی؟ پس اگر وہ سمجھتے ہیں کہ غیر مبائعین کے عقائد درست ہیں اور وہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحیح تعلیم کے حامل ہیں تو وہ جرآت سے کام لیتے ہوئے ایسا اعلان کر دیں مگر جب تک وہ ایسا اعلان نہیں کرتے یہ سوال بدستور قائم رہے گا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وہ کون سی جماعت ہے جو صحیح رنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منشاء کو پورا کر رہی ہے؟ کوئی اس بات کو اچھا کہے یا بر ایہ ایک حقیقت ہے اور اس کا کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ پیغامی کچھ نہ کچھ کام کر رہے ہیں۔بعض علاقوں میں انہوں نے اپنے مبلغ بھی بھیجے ہوئے ہیں لٹریچر اور کتابیں بھی شائع کرتے رہتے ہیں اور تبلیغ اسلام کے لئے بھی کوشش کرتے رہتے ہیں۔اس کے مقابلہ میں ہم ہیں ہم پر بھی کوئی لاکھ اعتراض کرے ہمارے کام کو اچھا کہے یا برا یہ ایک حقیقت ہے کہ ہم بھی کچھ نہ کچھ کام کر رہے ہیں۔ہم نے اپنے مبلغ دنیا کے مختلف ممالک میں بھجوائے ہوئے ہیں۔کوئی چین میں تبلیغ کر رہا ہے ، کوئی جاپان میں تبلیغ کر رہا ہے، کوئی یورپ میں تبلیغ کر رہا ہے ، کوئی امریکہ میں تبلیغ کر رہا ہے۔اسی طرح ہم اپنالٹریچر اور کتا بیں شائع کرتے رہتے