خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 9 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 9

خطبات محمود سال ۱۹۳۹ء ۱۹۳۹ ء ،۱۹۴۰ ء مالی لحاظ سے امتحان کے سال اور عظیم الشان برکات کے موجب ہیں فرموده ۲۰ /جنوری ۱۹۳۹ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- مجھے تا حال کھانسی کی شکایت ہے۔گو آگے سے کسی قدر کمی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے میں خطبہ پڑھانے کے لئے آ گیا ہوں لیکن ابھی اتنا آرام نہیں آیا کہ میں متواتر بول سکوں یا یہ کہ میری آواز بلند ہو سکے۔میں پہلے تو تحریک جدید کے چندہ کے متعلق دوستوں کو توجہ دلا نا چاہتا ہوں کہ اب وعدوں کی میعاد ختم ہونے کے قریب آ رہی ہے لیکن بہت سی جماعتیں ابھی ایسی ہیں جنہوں نے ابھی تک جوابات نہیں دیئے۔گوجن جماعتوں کے جواب آئے ہیں یا جن دوستوں نے اِس چندہ میں شمولیت اختیار کی ہے اُنہوں نے گزشتہ سالوں سے زیادہ حصہ لیا ہے لیکن پھر بھی ابھی تین سو کے قریب جماعتیں ایسی ہیں جن کی طرف سے جوابات موصول نہیں ہوئے۔گو یہ اطلاعات آ رہی ہیں کہ وہ فہرستیں تیار کر رہی ہیں اور جلد ہی تیار ہونے کے بعد بھیج دیں گی۔اسی طرح قادیان میں بھی محلہ جات کی فہرستیں ابھی مکمل نہیں ہوئیں۔جیسا کہ میں پہلے بھی کئی دفعہ بتا چکا ہوں قادیان کے لوگوں کے لئے خصوصاً اور بیرونجات