خطبات محمود (جلد 20) — Page 59
خطبات محمود ۵۹ سال ۱۹۳۹ء یہ اعلان کر دیا تھا کہ جب مصیبت کا کوئی وقت آیا اُس وقت ہم دکھا دیں گے کہ حکومت کے ساتھ تعاون کی جو ہماری پالیسی ہے یہ دکھاوے کی نہیں اور نہ کسی دُنیوی غرض کے ماتحت ہے بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم کے ماتحت ہم حکومت کی اطاعت کرتے ہیں اور چونکہ اب خطرات روز بروز بڑھ رہے ہیں اور اس بات کا امکان ہے کہ جلدی کوئی جنگ ہو جائے اس لئے ۱۹۳۴ء میں میں نے جو اعلان کیا تھا اُس کے مطابق میں آج پھر یہ بات واضح کر دینا کی چاہتا ہوں کہ اس جنگ کے موقع پر ہم جو برطانوی حکومت کے ماتحت رہتے ہیں ہمارا تعاون حکومت برطانیہ کے ساتھ ہوگا اور ہم اپنے عمل سے دُنیا پر یہ بات ثابت کر دیں گے کہ ہمارا حکومت برطانیہ سے تعاون کسی خوشامد یالالچ کی وجہ سے نہیں بلکہ مذہبی تعلیم کی وجہ سے ہے کیونکہ اس وقت اس کے نمائندے پنجاب میں ہم سے نہایت کمینہ اور ذلیل سلوک کر رہے ہیں جس کی موجودگی میں اگر ہم اس حکومت سے دشمنی بھی کریں تو دُنیا کا کوئی اعتراض ہم پر نہیں ہو سکتا لیکن ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم نے اس وقت بھی حکومت کی اطاعت کی جب اس کے شائستہ اور مہذب اور دیانتدار افسروں نے ہم کو لوگوں کے ظلم سے بچایا اور اُس وقت بھی اس کے ساتھ تعاون کیا جب کہ اس کے بعض افسروں نے ہمیں اپنے مذہبی مرکز میں دق کیا اور ہمارے دشمنوں کو چاروں طرف سے جمع کر کے ہم پر چڑھا لائے اور اُنہوں نے چاہا کہ اپنی طاقت اور اپنے جتھے کے زور سے ہم کو کچل دیں اور ہم یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں اور انشاء اللہ ثابت کر دیں گے کہ ہمارا یہ معاملہ کسی دُنیوی غرض کے لئے نہیں بلکہ اعلیٰ اخلاق اور مذہبی اصول کی پابندی کی وجہ سے ہے۔مگر اس کے یہ معنے نہ ہوں گے کہ ہم اپنے حقوق کو بھول جائیں۔میں احمدیت کی عزت کی کی خاطر مقامی افسروں سے اگر وہ اپنے بُرے رویہ کو ترک نہ کریں گے برابرلڑ تا رہوں گا اور جب تک احمدیہ جماعت کی عزت کو قائم نہ کرلوں گا ان سے صلح نہ کروں گا کیونکہ میرے نزدیک احمد یہ جماعت کی عزت برطانیہ کی عزت سے بہت زیادہ ہے اور جو افسر یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ اپنی طاقت کے ساتھ جماعت احمدیہ کو ڈرا لیں گے وہ ایک دن ذلیل ہو کر اپنی غلطی کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوں گے۔میں احسان کے ساتھ ان سے بدلہ لوں گا اور خود ان کی قوم سے