خطبات محمود (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 515 of 609

خطبات محمود (جلد 20) — Page 515

خطبات محمود ۵۱۵ ٣٢ سال ۱۹۳۹ء اعلیٰ روحانی کمالات کے حصول کے لئے نماز تہجد اور دیگر نفلی عبادات بھی بجالانی چاہئیں فرموده ۱۷ /نومبر ۱۹۳۹ء) تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- آج لاؤڈ سپیکر بھی خراب ہے اور میری طبیعت بھی کچھ اچھی نہیں ہے ممکن ہے میں۔سب دوستوں تک اپنی آواز نہ پہنچا سکوں۔اس ہفتہ میں رمضان کا مبارک مہینہ ختم ہوا ہے اور وہ شب بیداری جو بڑوں میں ہی نہیں بلکہ چھوٹوں میں بھی پائی جاتی تھی اس کے ساتھ ہی اس کا خاتمہ بھی نظر آتا ہے لیکن اگر ہم حقیقت پر نگاہ ڈالیں تو در حقیقت رمضان ہمیں مجرم بنانے کے لئے آتا ہے۔بہت سے لوگوں کو جب تہجد پڑھنے کے لئے کہا جاتا ہے تو وہ غذر کرتے ہیں کہ ہماری آنکھ نہیں کھلتی۔مگر رمضان میں روزوں کی خاطر ان کی آنکھ کھل ہی جاتی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آنکھ تو کھل سکتی ہے مگر نفل اور فرض کا جو فرق ہے اس فرق کی وجہ سے لوگوں سے سستی ہو جاتی ہے۔رمضان کے روزے چونکہ فرض ہیں اس لئے تمام مومن ان دنوں رات کے وقت اُٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور تہجد کی نماز چونکہ نفل کی حیثیت رکھتی ہے اس لئے اس کی خاطر بعد میں اُٹھنا انسان پر گراں گزرتا ہے۔پس رمضان ہماری اس کمزوری کو ظاہر کرنے کے لئے آتا ہے اور اگر وہ ایک طرف ہم سے کی